urdu maloomatUrdu Tipsدلچسپوظائف

الخالق کا وظیفہ – چوری اور گمشدہ چیز کیلئے

الخالق کا وظیفہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم اَلْخَالِقُ ہے ۔ یہ اللہ رب العزت کا صفاتی اسم ہے ۔ اس اسم مبارک کا مطلب ہے ۔ پیدا فرمانے والا ۔

اگر اولاد گم جائے یا کوئی شخص کھو جائے یا مال اسباب کہیں کھو جائے تو ان کی بازیابی کے لیے یہ وظیفہ کریں ۔ یَا خَالِقُ کے وظیفہ کے بے شمار فضائل اور ثمرات ہیں

الخالق کا وظیفہ

اس وظیفہ کو رات کے وقت پڑھنے سے دل نور سے بھر جاتا ہے اور چہرہ بہت روشن ہو جاتا ہے۔ اس وظیفہ کو کرنے سے تمام معاملات میں غیبی مدد اور اللہ رب العزت کی خاص نصرت حاصل ہو جاتی ہے ۔

اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا اپنے نفس پر قابو پا جاتا ہے ۔ پڑھنے والے کا دل نور سے روشن ہوتا ہے ۔ اس اسم کا وظیفہ کرنے والے کا دل ایمان کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے ۔

اس وظیفہ کو روزانہ پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال مل جاتا ہے یا کھو جانے والا شخص واپس مل جاتا ہے ۔ اسی طرح طویل عرصے سے غائب شخص ہو یا پھر کوئی قیمتی چیز گم ہو گئی ہو تو وہ دوبارہ مل جاتی ہے ۔

زیادہ فضائل اور برکات حاصل کرنے کے لیے اس وظیفے کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود شریف ضرور پڑھیں ۔

اس وظیفے کو کسی بھی فرض نماز کے بعد تنہائی میں بیٹھ کر ہر روز سو (100) مرتبہ ورد پڑھیں ۔

اس وظیفہ مبارک کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 11 دن ، 21 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button