urdu maloomatUrdu Tipsاسلامپکواندلچسپصحت

بادام کے فوائد-بھیگے ہوئے بادام سے کونسی بیماری ختم ہوتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہو سکتا ہے؟ جانیں اس کے جادوئی اور حیرت انگیز نتائج

ہم میں سے کئی لوگ ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی، اسی وجہ سے ذیابطیس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔

لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ صرف بادام کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنا آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ؟ بادام کھانا ایسے جوان اور نوجوان افراد کے گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو پری ڈائیبیٹس کا شکار ہوں اور اس سے لاعلم بھی ہوں۔

بھیگے ہوئے بادام کھانے کے حیرت انگیز فوائد

غیر ملکی جریدے فرنٹیئر ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ بادام کھانے والے افراد میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے اور یوں ایسے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

باداموں میں کیونکہ میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لئے مددگار ہوتا ہے، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام صبح نہار منہ کھانے والے افراد میں خالی پیٹ بلڈ گلوکوز لیول نمایاں حد تک بہتر ہو جاتا ہے جس سے ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

بادام توانائی فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہیں، یہ جسم میں حرارت فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست اور توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی اور کاہلی محسوس نہیں ہوتی اور یوں جب انسان ہر کام میں ایکٹو ہوتا ہے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی وہ دور ہو جاتا ہے۔

محقیقین اس بارے کیا کہتے ہیں؟

محققین کے مطابق نہار منہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانا ذیابطیس کا شکار یا پری ڈائیبیٹکس افراد کے لئے بے انتہا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8 بھیگے ہوئے بادام کھانا انتہائی مفید ہے۔ صبح 4 بادام نہار منہ اور رات سونے سے پہلے 4 بادام لازمی کھانے چاہیئے اس سے ذیابطیس، امراضِ قلب، کولیسٹرول اور دیگر کئی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button