اسٹیل کے چمچ سے آنکھوں کے سیاہ حلقے، جھریاں اور سوزش دور کریں

admin

aankhon ke halke khatam karne ka tarika

آنکھوں کی سوجن اوربھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا انتہائی بہترین ہے ۔ کھیرا ہماری آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتا ہے یہ ٹپ نہ صرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گی بلکہ آنکھوں کے ارد گرد جھریوں اور گہرے حلقوں کو بھی ختم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس ٹپ کے لیے ہمیں صرف ایک عدد کھیرے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اس ٹپ کے مطابق کھیرے کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ کھیرے کے سلائس کاٹ کر 20 سے 30 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ لیں۔ اس کو 30 منٹ بعد فریج سے نکال کر فل ٹھنڈے سلائس اپنی آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھ لیں ۔15 سے 20 منٹ کے لیے ان سلائس کو آنکھوں پر رکھ دیں۔ 20 منٹ کے بعد اپنی آنکھیں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
بہترین نتائج کے لئے اس ٹپ کو روزانہ 2 بار استعمال کریں۔

اس کے علاوہ سوجی ہوئی آنکھوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈے چمچ کا استعمال ہمارے ہاں پسندیدہ گھریلو ٹوٹکا بھی ہے۔ کیوں کہ اسٹیل کا ٹھنڈا چمچہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اور یہ آنکھوں کی سوجن کو فوری طور پر کم کردیتا ہے۔ ایک اسٹیل کا چمچ لے کر اس کو 30 سے 35 منٹ تک فریج میں رکھیں ۔ اب چمچ کے گولائی والے حصے کو 20 سے 25 منٹ تک آنکھوں کے نیچے رکھ دیں ۔ اس سے آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی اور آنکھوں کے سیاہ حلقے اور سوزش بھی ختم ہو جائیں گی۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے دن میں 1 سے 2 مرتبہ یہ عمل لازمی کریں ۔

Leave a Comment