Urdu Tipsصحت

آنکھوں کے حلقوں کو دور کرنا ہو یا بچیوں کے سروں سے جوئیں ۔۔ جانیے 2 ایسی ٹپس جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے بھی کام آسکتی ہیں

خوبصورت چہرہ سب لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے لیکن خوبصورت چہرے پر اگر آنکھوں کے گرد کالے گھیرے ہوں تو وہ بد نما داغ کی ماند ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان کو صاف کرنے کے لیے آج ہم آسان سی ٹپس لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ بچیوں کے سروں میں اگر جوئیں ہوں تو وہ ان کے اعتماد کو کمزور بناتی ہیں۔ اسکول جائیں یا کالج انہیں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ لہٰذا ان کو ختم کرنے کے لیےآج ہم آپ کو گھریلو ٹوٹکہ بتایا جا رہا ہے۔

آنکھوں کے گرد موجود حلقے دور کرنے کے لئے:

1: اپنی آنکھوں کے گرد حیاتین (ای)کا تیل لگانے سے حلقے ختم ہو جائیں گے ۔
2: ایک عدد کیلا ،ایک پاؤ پپیتا،ایک پاؤ امرود ،تینوں کی چاٹ بناکر روزانہ استعمال کریں ۔
3: لیموں کے عرق میں اگر روغنِ چنبیلی کے چند قطرے شامل کرکے رات کو سوتے وقت آنکھوں پر لگائیں جائیں تو اس سے حلقے دور ہوجاتے ہیں۔
4: آلو کے ٹکڑوں کو کدو کش کرکےململ کے کپڑے میں باندھ لیں اور تقریبا پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھیں اس سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے ۔

سرسے جوؤں کا خاتمہ کرنے کے لئے:۔

سرسے جوؤں کا خاتمہ کرنے کے لئے تلسی کے پتے لے کر ان میں سے تھوڑے سے پتے پانی سے دھو کر پیس لیں ،پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کر کوئی کپڑا باندھ کر سو جائیں۔
دوسرے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں کو جھاڑ لیں،اوربالوں میں کنگھی کرلیں ۔تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال لیں اور ایک بالٹی پانی بنالیں اور اس سے سر دھوئیں ،تلسی کے پتوں کی تاثیر ہے کہ جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں۔

شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں، پانی ڈالتے رہیں جب شیمپو بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زیتون کا تیل، دو قطرے لیموں کے ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں، کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ دیں،ایک دو دفعہ یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کے لئے نجات مل جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button