اَلْبَصِیْرُ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایک نام اسم ہے ۔ البصیر کا مطلب ہے ، سب کچھ دیکھنے والا ۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ بینائی کے لیے بے انتہا فائدہ مند ہے ۔ بصارت اور سماعت کے کسی بھی قسم کے علاج کے لیے یہ وظیفہ انتہائی مقبول اور مجرب ہے ۔ یَا بَصِیْرُ پڑھنے کے بے شمار فوائد و ثمرات ہوتے ہیں۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں ۔
اس وظیفے سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔ اس ورد مبارک کو پڑھنے والے کی بصارت اور سماعت ہر اس چیز کے ارتکاب سے باز آ جاتی ہے جس سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ۔
نماز جمعہ سے قبل البصیر 100 بار پڑھنے سے اللہ رب العزت پڑھنے والے کی بصارت کو کھول دیتا ہے اور اس شخص کو نیک عمل اور قول کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔
روزانہ فجر کے وقت سنتوں اور فرضوں کے درمیان اس مبارک اسم کو پڑھنے سے اللہ رب العزت خصوصی نظرِ عنایت فرماتا ہے۔اگر کوئی بھی شخص اس وظیفہ کے آخر میں ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے تو
اَللھُمَّ یَا سَمیْعُ یَا بَصیْرُ مَتعْنِیْ بِسمْعِیْ وَ بَصرِیْ وَ اجعَلھُمَا الوارِثُ مِنیْ.
اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی نظر کی کمزوری کو دور فرماتا ہے۔
اس وظیفے مبارک کو پڑھتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود پاک پڑھ لیں ۔ اور پھر اس اسم کا ایک سو (100) مرتبہ وظیفہ کریں۔اس وظیفہ کو حسب توفیق اور حسب ضرورت جب تک آپ چاہیں جاری و ساری رکھ سکتے ہیں ۔