urdu maloomatUrdu TipsWazifa For BabyWazifa For HajatWazifa For MoneyWazifa For ProblemsWazifa For Successاسلاموظائف

Al Ghaffar Ka Wazifa Powerful Wazifa for Hajat

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم اَلْغَفَّارُ ہے ۔ اللہ رب العزت کا یہ نام ہر قسم کے مقصد کے حصول میں بہترین ہے ۔ اس اسم مبارک کا مطلب یہ ہے بہت بخشنے والا ۔
اس اسم مبارک کا وظیفہ بخشش اور مغفرت کے حصول کا بہت بہترین ذریعہ ہے ۔ یَا غَفَّارُ کا وظیفہ کرنے سے بے انتہا فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ اس نام مبارک کا وظیفہ انتہائی مقبول اور مجرب ہے
۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والے کو اللہ رب العالمین بخش دے گا ۔

مزید پڑھیں:بانجھ پن کے لیےالمصور کا عمل اولاد نرینہ کا وظیفہ

اس کے اعمالِ بد کی پردہ پوشی کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے ظاہری جمال سے بھی ڈھانپ دے گا۔ جو شخص نماز جمعہ کے بعد اس وظیفہ کو اپنا معمول بنالے اور اس پر آثار مغفرت ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور اگر کسی شخص پر غصہ کی کیفیت طاری ہو اور اس کا غصہ کسی صورت ٹھنڈا نہ ہو رہا ہو تو اس وظیفے کی برکت سے اس شخص کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا ۔ اس وظیفے کو ہمیشہ با وضو ہو کر اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی شریف پڑھ کر اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

مزید پڑھیں:10 Muharram Ka Waqia Youm E Ashura Ki Fazilat

اس وظیفہ کو آپ حسب ذوق اور حسب ضرورت 11 دن، 21 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس نام مبارک کا وظیفہ عمر بھر کے لیے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button