اس وظیفے کو پڑھنے والے کے گناہوں کی اللہ تعالیٰ پردہ پوشی فرماتا ہے اور دنیا اور آخرت میں عزت عطا کرتا ہے

admin

al muizzu ka wazifa in urdu

اَلْمُعِزُّ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایک اسم مبارک ہے ۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے کی بے شمار برکتیں اور فضیلتیں ہیں ۔ اس اسم کا وظیفہ کرنے سے الله تعالیٰ لوگوں کی نظر میں عزت دار بناتا ہے اور بلندیاں عطا فرماتا ہے ۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ گناہوں کی پردہ پوشی فرماتا ہے ۔ اس اسم کا وظیفہ کرنے والا دنیا اور آخرت دونوں میں عزت پائے گا ۔ المعز کا مطلب ہے : بہت عزت دینے والا ۔ اسی لیے اس کا ہمیشہ ورد

کرنے والا دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو گا اور دونوں جہانوں میں عزت اور عظمت پائے گا ۔ اس مبارک نام کا وظیفہ کرنے سے خشیت الٰہی اور عزت حاصل ہوتی ہے ۔ یَا مُعِزُّ پڑھنے کے بے شمار فوائد و ثمرات ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں ۔

جمعہ یا سوموار کی رات اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے ورد کرنے والے کو تمام مخلوقات میں عزت اور رعب نصیب ہوتا ہے ۔ یہ وظیفہ کرنے والے کے دل میں خوفِ الٰہی پیدا ہوگا اور دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اسے نصیب ہوں گی۔یہ وظیفہ کرتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود شریف پڑھ کر روزانہ اس اسم کا ورد ایک سو (100) مرتبہ کریں۔آپ اس وظیفہ کو حسب ضرورت اور حسب توفیق 7 یوم ؛ 11 یوم، 40 یوم یا پھر عمر بھر کے لئے بھی جاری و ساری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment