اس اسم الہی کا ورد کرنے سے مشکلات ختم ہوتی ہیں اور دنیا اور آخرت میں عروج اور بلندیاں ملتی ہیں

admin

al rafiu ka wazifa parhne ki fazilat

اَلرَّافِعُ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ اس نام کی بے شمار فضیلتیں اور برکتیں ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسم مبارک الرافع کا وظیفہ کرنے سے زندگی میں بے انتہا برکتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ اللہ رب العزت کے اس نام مبارک کی برکت ہمیں پستیوں سے نکال کر بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے ۔ الرافع کا مطلب ہے بلندی عطا فرمانے والا یا بلند کرنے والا ۔ جو انسان اپنی زندگی میں ہر قدم پر کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اس اسم مبارک کے وظیفہ کو اپنا معمول بنا لے ۔

الرافع کا وظیفہ قربِ الٰہی کے حصول کا عمدہ ترین اور بہترین ذریعہ ہے ۔ یَا رَافِعُ کا ورد کرنے سے مشکلات ختم ہو جاتی ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ دنیا و آخرت میں بلندیاں اور عروج عطا فرماتا ہے ۔
الرافع کا ورد کرنے کے چند فائدے اور برکات یہ ہیں ۔

اس وظیفہ کی برکت سے رزق اور تونگری میں بے تحاشا برکتیں نازل ہوتی ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ مخلوق سے بے نیازی عطا کر دیتا ہے اور اس کے پڑھنے والے کو مقربین کا درجہ عطا ہوتا ہے۔
الرافع کا وظیفہ کرتے وقت اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود پاک پڑھ کر اس کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کیجیے ۔ الرافع کا وظیفہ آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Leave a Comment