Urdu Tipsصحت

انار کا پاؤڈر 3 صرف ماشہ کھا لیں باربار پیشاب آنا ،مثانہ کی کمزوری بواسیراور منہ کی بدبو ختم ہوجائے گی

امید ہے کہ آپ لوگ اللہ پاک کی رحمت سے بالکل خیریت سے ہوں گے .اللہ تعالی نے دنیا میں پھلوں کی بے شمار اقسام پیدا کی ہیں انہیں میں ایک انار بھی شامل ہے انار کو جنتی پھل بھی کہا جاتا ہے اس کا ذکر قرآن مجید فرقان حمید میں بھی موجود ہے.اس لاجواب پھل کے فوائد کے بارے میں تو آپ سب ہی جانتے ہیں یہ دل کے امراض، خون کی کمی ،جگر اور معدے کی بیماریوں میں نہایت فائدے مند ہے اس کے علاوہ اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت سرخ و سفید ہوجاتی ہے

اس کے چھلکے لوگ اکثر ناکارہ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ اس کے چھلکے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جتنے کہ انار کے دانے. اسی لیے آج کی اس پوسٹ میں آپ کو انار کے چھلکوں کی مدد سے تین بڑی بیماریاں یعنی بار بار پیشاب آنا، بواسیر اور جسم کی ناگوار بدبو دور کرنے کا کامیاب علاج بتائیں گے. یہ ہے تو بغیر پیسے کی دواء مگر اس کے فائدے بہت ہی زیادہ ہیں۔ ان امیزنگ نسخوں کی تیاری میں جو اجزا استعمال کی جائیں گے ان میں شامل ہیں انار کے خشک چھلکے اورتازہ پانی .انار تقریبا ہر گھر میں ہی آتا ہے اس کے چھلکےضائع کرنے کی بجائے دھوپ میں سکھا کر اپنے پاس محفوظ کر لیں

بالفرض اگر آپ کے گھر میں انار کے خشک چھلکے موجود نہ ہوں تو آپ کسی حکیم کی دکان سے بھی خرید سکتے ہیں ان کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے صرف 10 یا 20 روپے کی مل جائیں گے
نسخہ نمبر1 : ایسے لوگ جو بار بار پیشاب آنے یا قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی بیماری سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ انار کے خشک چھلکے لے کر ان کو گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنا کر اپنے پاس رکھیں. آپ اس پاؤڈر کو کسی صاف شیشے کی ڈبی میں بھی محفوظ کرکے رکھ سکتے ہیں. اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بار بار پیشاب آنے سے پریشان مرد اور خواتین انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر تقریبا چار سے چھ ماشے تک تازہ پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت کھائیں اور یہ آپ نے ایک ہفتے تک نسخہ استعمال کرنا ہے مثانے کی گرمی و کثرت پیشاب کی بیماری ان شاء اللہ تعالی ہمیشہ کے لئے دور ہوجائے گی اور آپ کو بہت ہی اچھا رزلٹ حاصل ہوگا .

نسخہ نمبر2 : بواسیر کے مرض میں مبتلا مردوخواتین انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر اپنے پاس رکھیں . بواسیر کے مرض سے پریشان مرد اور خواتین انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر تقریبا پانچ ماشہ تازہ پانی کے ساتھ روزانہ دن میں کسی بھی وقت تین دن تک کھائیں ان شا اللہ تعالیٰ بواسیر جیسے خطرناک مرض سے آپ کی جان ہمیشہ کے لئے چھوٹ جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اگر منہ سے پانی آتا ہویا جسم سے ناگوار بدبو آتی ہو تو یہ آخری نسخہ اس بیماری کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے منہ سے پانی آنے وجہ سے پریشان لوگ انار کے خشک چھلکوں کو گرائنڈ کرکے اس کا پاؤڈر اپنے پاس محفوظ کر لیں انار کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر آپ نے تقریبا تین ماشہ لینا ہے اور اس کو تازہ پانی کے ساتھ کھالیں دن میں کسی بھی وقت کم از کم سات سے آٹھ دن تک کھائیں نیز انار کے خشک چھلکے ابال کر غرارے اور کلیاں بھی کریں

ان شاء اللہ تعالی اس مرض سے بھی آپ کی جان ہمیشہ کے لئے چھوٹ جائے گی دیکھا آپ نے انار کے چھلکوں میں کس قدر لاجواب فوائد پوشیدہ ہیں بے شک اللہ تعالی نے کوئی بھی چیز بے کار نہیں بنائی .

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button