شیمپو میں صرف یہ ایک چیز ملائیں، اس سے آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے

admin

baal girne ka ilaj in urdu

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ کھارا پانی بالوں کے لئے خطرناک ہے، کیونکہ اس میں نمک شامل ہوتا ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے کہ سمندری نمک آپ کے بالوں کے لئے کس طرح فائدہ مند ہو سکتا ہے؟ یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ کسی بھی کھانے کے ذائقے کی جان نمک ہے۔ نمک کے بغیر ہر چیز بدذائقہ اور بدمزہ لگتی ہے۔ لیکن اس کا حد سے زیادہ یا بہت کم استعمال بھی آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

لیکن یہ ہمارے بالوں اور ہماری جلد کے کافی مسائل حل کرنے کا سبب ہے ۔ نمک سکن کے لئے بہترین اسکرب ثابت ہو سکتا ہے، اس سے جلد کی صفائی بہت اچھی طرح ہوتی ہے یہ مردہ سیلز کو نکال باہر کرتا ہے اور جلد کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔ اسی طرح بالوں کے لئے نمک کا استعمال آپ کو کئی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

1)بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے:
آج کل بچہ بچہ بال گرنے کے مرض میں مبتلا ہے۔ بالوں کا گرنا اندرونی کمزوری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے استعمال ہونے والی پروڈکٹس کی کوالٹی کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔اس کے لئے آپ سمندری نمک کی اپنے سر پر مالش کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے سر کے جو مسام بند ہیں وہ کھل جائیں گے جس سے بالوں کی نشونما بہتر ہونےمیں مدد مل سکتی ہے۔

2۔ جن کے بال چکنے رہتے ہیں:
اگر آپ کے بالوں کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے کہ آپ کے بال چکنے رہتے ہیں اور ان سے تیل نکلتا رہتا ہے تو اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے سمندری نمک استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بالوں سے گندگی نکال کر ان کو صاف کرتا ہے۔ اس نمک کی وجہ سے سر میں موجود غدود زیادہ تیل پیدا نہیں کرتے، یہ آپ کے سر پر جمع مردہ خلیات کو بھی باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔اس نمک کو پانی یا شیمپو میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment