ایسی 5 غذائیں جو بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

admin

bachon ki haddiyan mazboot karne ka tarika

آج کل کے بچوں کو صحت مند غذائیں کھلانا بہت ہی مشکل کام ہے ۔ مائیں اس بات سے ہر وقت پریشان رہتی ہیں کہ بچے صحت مند خوراک نہیں کھاتے ، اس لیے بچے جلد بیمار بھی ہوتے ہیں اور بچوں کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کو شروع ہی سے ایسی غذائیں کھلانی چاہیئں جن سے بچوں کی ہڈیاں مضبوط ہوں یعنی انہیں وہ غذائیں کھائیں جن میں کیلشیم کی تعداد زیادہ ہو ۔ ہم آج آپ کو بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے 5 غذاؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو کیلشیم سے بھرپور ہیں کیوں کہ یہ آپ کے بچے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

خشک انجیر :
خشک انجیر کو بھی اپنے بچوں کی خوارک میں لازمی طور پر شامل کریں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ انجیر کا ڈیڑھ سے 2 کپ آپ کو 500 ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے۔ جو بچوں کی ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔

سفید چنے :
ماؤں کو چاہیئے کہ جب ان کے بچے 10 سے 12 ماہ کے ہوجائیں تو انہیں سفید چنے کھلانا شروع کر لیں ۔ سفید چنے بچوں کے لیے مکمل غذا کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ چنے ، پروٹین،کیلشیم اور فائبر سے مالامال ہیں۔ اگر آپ کے بچہ چنے نہیں کھاتے تو آپ اسے چنے کا سوپ بنا کر دے لیا کریں ۔ چنے کے سوپ میں دودھ کے ایک گلاس سے زیادہ کیلشیم موجود ہوتی ہے ۔

تخم بلنگا :
تخم بلنگا ایک بہت ہی عام غذا ہے ، یہ گرمی کو ختم کرتا ہے اوراس کے علاوہ یہ کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اس کو بچوں کو جوس یا پانی میں ملا کر دیں ۔ اس سے بچوں کا معدہ صحت مند رہے گا جب کہ بچوں میں کیلشیم کی کمی بھی ختم ہوجائے گی ۔ 100 گرام تخم بلنگا میں تقریباً 631 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے ۔ جو کہ بچوں کے لیے بہت بہترین ہے۔ 3 سے 4 کھانے کے چمچ تخم بلنگا میں دودھ کے 1 کپ سے زیادہ کیلشیم پائی جاتی ہے ۔

پالک :
سبز پتوں والی سبزیوں میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو پالک کا سوپ لازمی طور پر دیا کریں، پالک کے 2 سے 3 کپ پتوں میں 600 ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتا ہے ۔ جو کہ دودھ کے ایک گلاس سے زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔ اپنے بچوں کو پالک لازمی طور پر کھلائیں تاکہ ان کی ہڈیاں شروع ہی سے مضبوط ہو سکیں ۔

بادام :
بادام ، آنکھوں اور دماغ کے لیے بے حد مفید ہے ۔ بادام بچوں کے لیے ایک مکمل غذا کا کام دیتا ہے، آپ بچوں کو بادام کھلانے کی عادت لازمی ڈالیں۔ اس میں ناصرف کیلشیم بلکہ وٹامن ای، فائبر اور سی اور ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

Leave a Comment