یہ ایک پتہ آپ کو 80سال تک بیمار اور بوڑھا نہیں ہونے د یگا .صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو پوسٹ کو پڑھیں

admin

Benefits of Giloy Plant

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہیں اور بیماریوں سے اپنے جسم کو ہمیشہ محفوظ رکھیں تو اس کیلئے آپ کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں بس یہ ایک پتا آپ کو 80سال تک بیمار نہیں ہونے دیگا انشا اللہ۔اللہ تعالی نے زمین پر ایک ایسا پودا بھی پیدا کیا ہے جس کے پتے کا اگر آپ مسلسل استعمال کرتے ہیں تو 80سال تک آپ کو کوئی بھی بیماری نہیں لگے گی۔ اور اگر آپ بیمار ہیں یا آپ کو کوئی ایسی بیماری ہے جس نے آپ کےاندر زندہ رہنے کی امید ختم کردی ہے تو اس پودے کا استعمال کریں. کیونکہ اس پودے کےپتے کے استعمال سےکھانسی سے لیکر کینسر تک خطرناک بیماریوں میں اس کے حیرت انگیز اثرات خود محسوس کر سکتے ہیں ۔

چند ہی دنوں میں کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کو ختم کرنے کی اس میں حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے۔ یہ پودا تقریباََ پاکستان کے ہر علاقے میں ہی پایا جاتا ہے، ہم بات کر رہے ہیں گلوئے کی، گلوئے کی جڑیں اور اس کی بیل ہماری صحت کے لیے جتنی مفید ہے اس کے پتے بھی ہماری صحت کیلئے ہزار گنا زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ گلوئے کی جڑ کو تو استعمال کرلیتے ہیں لیکن اس کے پتوں کو پھینک دیتے ہیں۔ مگر آج آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گلوئے کے پتوں میں ایسے فوائد پنہاں ہیں جن کے ذریعے آپ 80سال تک صحت مند رہ سکتے ہیں۔ گلوئے کے پتے کن امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں؟ اور اس کا استعمال کب اور کیسے کرنا ہےاس سوال کا جواب درج ذیل ہے۔

کینسر میں فائدہ مند ہوتا ہے:کینسر ایک نہایت خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے ، گلوئے کے پتے کو مسلسل استعمال کرنے سے کینسر سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ گلوئے کے پتوں کا باقائدہ استعمال انسانی جسم میں کینسر کے سیلز کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آئندہ کیلئے کینسر ہونے کے امکان کو بھی بالکل ختم کردیتا ہے ۔

اگر آپ کینسر جیسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صبح سویرے گلوئے کے پتوں کا خالی پیٹ استعمال کریں،روزانہ ایک یا دو پتے کینسر کے خلاف نہایت مفید تصور کئے جاتے ہیں۔

موٹاپے کو کم کرتا ہے:موٹاپے سے پریشان لوگ اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے تھکا دینے والی ورزشوں کے علاوہ اپنی خوراک میں کمی بھی کردیتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی موٹاپے سے نجات حاصل نہیں پاتے اور آخر میں پھر وہی لٹکا ہوا پیٹ اور فالتو چربی ان کا منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔ اگر موٹاپے کی وجہ سےپریشان افراد آج تک اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکے تو انہیں ایک بار گلوئے کے پتوں کا استعمال کرکے دیکھنا چاہئے جو کہ موٹاپے کے خلاف نہایت کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ صبح سویرے نہار منہ گلوئے کے دو پتے استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں میٹابولزم کا عمل درست اور تیز رہتا ہے اور جسم میں موجود سخت سے سخت چربی بھی بڑی آسانی اور بڑی جلدی سے پگھلنے لگتی ہے۔ اگر آپ اپنا وزن بہت جلد کم کرنا چاہتے ہیں تو پھرگلوئے کے پتوں کے استعمال کےساتھ دن میں تیس یا چالیس منٹ کی ایکسرسائز بھی لازمی کریں جو آپ کو آپ کے مطلوبہ اہداف پورے کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور ایک ماہ کے اندر ہی آپ کے سامنے حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

دل کے مریضوں کیلئے بھی مفید:دل کے مریضوں کیلئے گلوئے کے پتوں کو بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے اور اسی لئے اکثر دل کے مریضوں کو ڈاکٹر حضرات گلوئےکی پودے کی جڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان پتوں کو استعمال کرنے سے ہمارے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل مضبوط رہتا ہے۔

خون کو بھی صاف کرتے ہیں:گلوئے کے پتوں میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ایک بلڈ پیوریفائی کے طور پر کام کرتے ہوئے ہمارے خون میں موجود فاضل مادوں کو باہر نکالتے ہیں اور جسم میں تازہ اور صحت مند خون بناتے ہیں۔ اگر آپ اپنے خون کو صاف کرنا چاہتے ہیں یا آ پ چاہتے ہیں کہ آپ کے اندر نیا خون پیدا ہونا شروع جائے یا پھر آپ کے جسم میں خون کی کمی ہے تو آپ گلوئے کے پتوں کا استعمال ضرور کریں۔

ایسا کرنے سے نہ صرف خون میں فاضل مادوں کی وجہ سے چہرے اور جسم پر پیدا ہونے والے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے ۔کیل مہاسوں کی بنیادی وجہ خون میں موجود فاضل مادےاور قبض کا مسئلہ ہوتا ہے اور گلوئے کے پتے استعمال کرنے آپ کے یہ دونوں مسئلے حل ہو جائیں گے۔

Leave a Comment