اس درخت کے پتوں سے نہ صرف آپ کے بالوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ آپ کے چہرے کے داغ دھبے بھی دور ہوں گے

admin

beri ke patte ke fayde in urdu

بیر کو سیب کے خاندان کی ایک قسم کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے فوائد سیب سے کم نہیں لیکن یہ سیب کی بنسبت قیمت میں بیت سستا ہوتا ہے جہاں بیر ڈھیروں فوائد سے بھرپور پھل ہے وہیں اس کے درخت پر اُگنے والے پتے بھی اللہ کی طرف سے انسان کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح بیری کے پتوں ک استعمال کر کے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ بھی بیری کے پتوں کا استعمال کریں اور اپنی خوبصورتی میں اضافہ کریں وہ بھی کم سے کم خرچہ کر کے۔

بیری کے پتوں میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اسی لیے اکثر گھر کے بڑے بوڑھے جلد کی کوئی بھی بیماری ہو اس میں بیری کے پتوں کو اُبال کر اس پانی سے نہانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اگر بیری کے پتوں کو پیس کر اس کا پیسٹ سر پر لگایا جائے تو اس سے بال لمبے، گھنے، چمکدار اور نرم و ملائم ہو جاتے ہیں اگر آپ 40 دنوں تک روزانہ بیری کے پتے پیس کر بالوں میں لگاتے ہیں اور 20 سے 30 منٹ لگانے کے بعد اسے سادہ پانی سے دھو لیں تو بال بہت تیزی سے لمبے ہوتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ایسا کرنے سے 40 دنوں کے دوران واضح طور پر بال سلکی اور لمبے ہو جائیں گے، روکھے اور بے جان بالوں کا خاتمہ ہو گا اور بال سیاہ بھی ہوں گے۔

بیری کے پتے کس قدر اہمیت رکھتے ہیں اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر شیمپو وغیرہ کی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے پراڈکٹ میں بیری کے پتوں کا تیل موجود ہے جو بالوں کو مضبوط، لمبا اور گھنا بناتا ہے۔اس کے علاوہ اگر بیری کے پتوں کو پیس کر اس کو ایلوویرا جیل یا دہی میں ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے داغ دھبے اور دانے دور ہوں گے، جلد شفاف ہو گی اور چہرے پر شادابی بھی آئے گی۔

Leave a Comment