ہر گھر میں استعمال ہونے والا مصالحہ جو آپ کو بلڈ پریشر ،ڈپریشن،ذہنی دباؤ اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

admin

blood pressure aur tension se hifazat

ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر کےتقریبا تمام ممالک میں ہلدی کا استعمال عام ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کے نزدیک ہلدی کے بے انتہا طبی فائدے ہیں ۔ ہلدی کیونکہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ جسم کو سوزش سے بچاتی ہے اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول رکھتی ہے ۔

ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عمر رسیدہ افراد ہلدی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تو وہ ہڈیوں اور جوڑوں کے ہر قسم کے درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں کیونکہ ہلدی کا استعمال جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔

اس کے علاوہ ہلدی امراض قلب سے بھی بچاتی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق ہلدی کے استعمال سے بہت سے ذہنی امراض سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ ہلدی ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو بھی ختم کرنے میں انتہائی معاون اور مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق ہلدی فالج اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنے کا انتہائی بہترین ذریعہ ہے ۔ کچھ ہی عرصہ پہلے کینسر کی ایک مریضہ نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے صرف ایک سال تک ہلدی کو استعمال کیا جس کے نتیجے میں اس کا کینسر اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔

اس خاتون کے اعلان کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھی اس خاتون کا مکمل طبی معائنہ کیا ہے تاکہ کینسر کے باقی مریضوں کا بھی ہلدی سے علاج ممکن ہو سکے

Leave a Comment