urdu maloomatUrdu Tipsدلچسپصحت

اگر آپ بھی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو آپ بھول کر بھی یہ غذائیں استعمال نہ کریں

ہم میں سے بہت سے لوگ بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں، چند ایک اس بیماری کو حساس جان کر احتیاط برتتے ہیں جبکہ باقی اس بیماری کو معمولی سمجھ کر بالکل بھی احتیاط نہیں کرتے، اور ہر چیز کھاتے پیتے رہتے ہیں۔
لیکن یہ بے انتہا خطرناک ہے ۔اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے کھانے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

نمک:
یہ تو بہت عام سے بات ہے جو کہ تقریباً سب ہی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر میں نمک کا استعمال سختی سے منع کیا جاتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی اکثر لوگ کھانے پینے میں نمک کا خیال نہیں کرتے اور پھر زیادہ نقصان اُٹھاتے ہیں۔

بیک آئٹم:
بیک ہوئی چیزوں کا استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ ان میں بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی ہے۔ جبکہ کیک، ڈبل روٹی اور دیگر بیکری آئٹم میں چینی کے ساتھ نمک بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر میں انتہائی خطرناک ہے۔

کاربونیٹڈ ڈرنکس:
ہائی بلڈ پریشر میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال خطرناک ہے ۔کیونکہ ان میں وافر مقدار میں نمکین اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دل کے امراض میں بھی مبتلا کر سکتے ہیں۔

کافی:
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کافی کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیئے، جہاں کافی صبح سویرے جگانے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے وہیں اس میں کیفین کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

اچار:
اچار میں آم چور اور کھٹائی کے ساتھ ساتھ نمک بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے کسی قسم کا بھی اچار استعمال کرنا صحت کے لئے ٹھیک نہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔

ٹماٹو ساس:
ٹماٹو ساس بالکل نمکین بم جیسا ہے، اس طرح کے ساس میں نمک کو انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لئے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، ٹماٹو ساس میں موجود نمک جسم کے الیکٹرولائٹ بیلنس کو بگاڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے گردے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی بڑھ سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button