Urdu Tipsصحت

کیسٹر آئل کے چند ناقابل یقین فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس تیل کا استعمال شروع کردیں گے

کیسٹر آئل یعنی ارنڈی کا تیل اس کے پودوں کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے، جسے ارنڈی پھلیاں بھی کہا جاتا ہے، اگرچہ اس پودے کے بیج میں موجود ریکن انزائم کی وجہ سے زہریلے ہوتے ہیں لیکن اس کا تیل نکالنے کا حرارتی عمل اس زہر کے اثرات کو مکمل ختم کر دیتا ہے، کیسٹر یعنی ارنڈی کا تیل ہزاروں سال سے اپنی شفائی خصوصیات میں اپنی مثال آپ ہے، یہ عام طور پر کھانے میں بطور دوائی، خوبصورتی کی مصنوعات اور کئی صحت افزاء ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس کی ناقابل یقین خصوصیات سے ناواقف ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ارنڈی کا تیل یعنی کیسٹر آئل صرف چند ہی چیزوں کے لئے فائدے مند ہے

لیکن آج ہم اس پوسٹ میں آپ کو اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات کے بارے میں بتائیں گے کہ آپ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی تو آیئے شروع کرتے ہیں۔ پہلے زمانے میں مصر کے لوگ اسے اپنے چراغوں کے لیے بطور ایندھن استعمال کرتے تھے اور جلد اور آنکھوں کے مسائل کے گھریلو علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا، آج یہ جلد،بالوں کی صحت اور قبض جیسے مسائل کے لیے استعمال ہوتاہے۔ ہاضمے کے مسائل کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال آنتوں کے ارد گرد کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور آنتوں کی صفائی کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ قبض دور کرنے کا ایک اچھا علاج ہے اور یہ جلدی کام بھی کرتا ہے. اگر آپ ارنڈی کا تیل یعنی کیسٹر آئل پیتے ہیں تو یہ ایک ایسڈ خارج کرتاہے جسے ریکینولک ایسڈ کہا جاتا ہے جو آنتوں میں جذب ہوکر جلاب کا کام کرتا ہے۔ ارنڈی کا تیل یعنی کیسٹر آئل جلد کے مہاسوں اور اس سے متعلقہ تمام مسائل سے تحفظ بھی فراہم کرتاہے.

مہاسوں کی وجہ اکثر سوزش ہوتی ہے کیسٹر آئل سوجن اور جلد کی جلن کو کم کر سکتا ہے، کیسٹر آئل کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات مہاسوں سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں یہ تیل آپ کی جلد میں موجود گندگی کو باہر نکالتا ہے، یہ جلد کے مردہ خلیوں اور اضافی تیل کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے ، اور یہ مہاسوں کو بھی روکتا ہے۔ • بالوں کی صحت کے لئے بہترین یہ تیل بالوں کا ایک قدرتی کنڈیشنر ہے اور خاص طور پر خشک اور خراب بالوں کے لیے اچھا ہے، یہ بالوں کو موئسچرائز کرتا ہے، ہیئر شافٹ کو چکنا کرتا ہے، ان کی لچک بڑھاتا ہے اور ٹوٹنا کم کرتا ہے، یہ بالوں سے خشکی بھی دور کرتا ہے آپ کو صرف اس تیل سے اپنے سر اور بالوں کا مساج کرنا ہے اور اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دینا ہے پھر اسے صبح دھو لیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو اسے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button