Urdu Tipsصحت

دن میں کتنی بار دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے

وزن کو کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرنے کا مطلب اکثر لوگوں کے ذہن میں بغیر نمک ،بغیر لذت اور بغیر چکنائی کے کھانوں کا ہوتا ہے اسی وجہ سے اکثر افراد جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ڈائٹنگ کر تو لیتے ہیں لیکن ڈائٹنگ کے لیے کھائے جانے والے کھانوں کو کبھی بھی پسند نہیں کرتےبلکہ مجبوراً کھاتے ہیں.

مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی کھانے والی چیز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ نہ صرف اپنے ذائقے کے اعتبار سے اتنی زیادہ لذيذ ہے کہ اس کو کھانے والا اس چیز کو بار بار کھانے پر مجبور ہو جائے. بہت ہی کم لوگ اس بات کو جانتے ہوں گے کہ دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کو گھٹانے کی تاثیر کا بھی حامل ہے۔ کیوں کہ دہی کے استعمال سے اس کی خاصیت کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے- دہی وزن کم کرنے میں کس طرح سے مفید ہے ؟ دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے

طبی ماہرین کے مطابق دہی کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی سے ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے-

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button