دودھ میں زیرہ اور شہد ملا کر پینے سے جسم کو کونسے حیران کُن فوائد حاصل ہوتے ہیں

admin

Updated on:

doodh mein shahad ke fayde in urdu

دودھ پینے کا ایک بہت ہی زبردست طریقہ جو آپ کے 3 بہت بڑے مسائل کو حل کرسکتا ہےاور وہ بھی صرف 15 دن تک روزانہ استعمال کرنے سے۔ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرکے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ وزن میں کمی: جن لوگوں کے وزن میں دن بہ دن کمی ہو نے کی بجائے زیادتی ہوتی جارہی ہے اور وہ ہر قسم کی ڈائٹ بھی کر رہے ہیں پھر بھی وزن کم نہیں ہو رہا ہے تو بس ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ زیرہ اور آدھا چمچ شہد مکس کریں اور روزانہ رات کو سونے سے قبل پی جائیں۔

آپ دیکھیں گے کہ بہت جلد ہی آپ کے وزن میں کی ہونا شروع ہو جائے گی۔ہڈیوں اور جوڑوں میں درد: اکثر خواتین کو ہڈیوں اورجوڑوں کے درد کی شکایت ہمیشہ رہتی ہے، ان کو چاہیئے کہ ایک کپ دودھ کو ابال کر اس میں ایک چمچ زیرہ اور ایک چمچ شہد مکس کریں اور 5 منٹ تک دودھ کو پکائیں، پھر اس دودھ کو پی جائیں اور زیرے کو چبا لیں۔ یہ آپ کے جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا اور ہڈیوں کو بھی طاقت دے گا۔ پیٹ خراب:اگر آپ کا پیٹ خراب ہو جائےیا معدے میں اکثر تکلیف رہتی ہوتو روزانہ صبح نہارمنہ ایک کپ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرکے پی لیں.

اس سے آپ کو ہاضمے کی شکایت بھی نہیں رہے گی اور پیٹ کے درد سے بھی نجات مل جائے گی، ساتھ ہی آپ کو پیٹ کے کیڑوں سے بھی راحت مل جائے گی۔ یہ ٹپس فائدہ مند کیوں؟ یہاں ہم نے آپ کو دودھ میں زیرہ ارو شہد مکس کرنے کے 3 فائدے بتائے ہیں اور یہ تینوں کارآمد اس لیئے ہیں کیونکہ دودھ میں شامل کیلشیئم، وٹامن ڈی، زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اورربوفلامن کے علاوہ شہد میں شامل وٹامن اے اور سی تمام چیزیں آپس میں مل کر آپ کی صحت کو بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مفید ہیں۔

Leave a Comment