اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی کے بہت سارے فضائل ہیں جن کو پڑھنے سے انسان دنیا اور آخرت کی نعمتیں، بھلائیاں اور رحمتیں حاصل کر سکتا ہے ۔ اللہ رب العزت کے ان اسمائے مبارکہ کی احادیث نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں بہت فضیلتیں بیان ہوئی ہیں ۔ اللہ رب العالمین کے ان ناموں میں سے کسی ایک نام کا ورد بھی آپ کی دنیا اور آخرت بہترین بنا دیتا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہر نام کا الگ وظیفہ، الگ معنی اور الگ فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے 99 صفاتی نام ہیں جن میں سے ایک نام ” العزیز” ہے ۔
اَلْعَزِیْزُ کے معنی ہیں ۔ ، بزرگی،عزت، اور غلبہ والا یہ بھی اللہ رب العزت کا نام مبارک ہے ۔ یہ مبارک وظیفہ نصرتِ الٰہی حاصل کرنے کے لیے انتہائی مجرب اور بہترین ہے ۔ یَا عَزِیْزُ کا وظیفہ کرنے کے فوائد و ثمرات درج ذیل ہیں ۔اس وظیفہ کو عمر بھر کرنے والا کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔ اگر کوئی شخص 40 دن تک مسلسل 40 مرتبہ اس وظیفے کو ہر روز پڑھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اسے اپنی طرف سے مدد اور قوت عطا فرما دے گا ۔
جو کوئی اس اسم مبارک کو 7 دن متواتر 1000 بار پڑھے گا تو اس کے پڑھنے سے پڑھنے والے کا دشمن اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام و نامراد ہو گا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس نام مبارک کو اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کیجیے ۔ اس کا ورد روزانہ قبلہ کی طرف منہ کر کے سو (100) مرتبہ کرنا چاہئے ۔ اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق 11 دن ، 12 دن، یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ جب تک کر سکتے ہیں کریں۔ اگر آپ چاہیں تو اس عمل کو عمر بھر کے لئے بھی کر سکتے ہیں۔