سبز الائچی ایشائی ممالک کے تمام گھروں میں استعمال ہونے والی ایک مستقل اور عام سی چیز ہے۔ الائچی کے بے انتہا فائدے ہیں اور یہ تقریبا تمام ممالک میں پائی جاتی ہے۔ دو قسم کی الائچی سے ہم واقف ہیں، ہندی اور اردو زبان میں اسے چھوٹی الائچی یا بڑی الائچی کہتے ہیں۔
الائچی کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
1)سانس کی تکلیف میں الائچی کا استعمال:
الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف کو دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ایک الائچئ کے دانوں کو چبانے سے سانس میں پیدا ہوئی تکلیف کو آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ الائچی کے استعمال سے منہ میں پیدا ہونے والی بدبو سے بھی نجات مل سکتی ہے۔ اور اس سے آپ کے مسوڑے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
2): الائچی سے کینسر کا علاج:
الائچی میں قدرتی طور پر موجود اینٹی اکسیڈ ینٹس ہیں۔ جو کہ بڑی آنت کے کینسر، جگر کے کینسر، بریسٹ کینسراور رحم کے جراثیم سے لڑںے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تمام اینٹی آکسیڈ ینٹس ایسے تمام جراثیم کو روکنے میں ہماری مدد کرتے ہیں جو سن بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
3): قبض سے نجات:
الائچی کے استعمال سے قبض کا مکلمل طور پر خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ الائچی کے اجزا نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں۔ ایک الائچی کے دانوں کو ایک کپ دہی میں ڈال کر استعمال کرنے سے قبض کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔
4): گلے کی تکلیف کا علاج:
گلے کی سوزش۔سینے کی جکڑن اور خشک کھانسی آجکل بہت پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تمام ایسی گلے کی بیماریاں ہیں جو کہ سوسائٹی میں بہت ہی عام ہیں اور آئے دن یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہوتی رہتی ہیں اور کچھ موسم کی تبدیلی سے بھی یہ گلے کی بیماریاں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ ان کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر کے علاج کے ساتھ ساتھ گھریلو نسخے استعمال کرنے سے بہت افاقہ ہو گا۔ جن میں الائچی کا استعمال ایک بہترین عمل میں شمار ہوتا ہے۔
5): خون کی کمی کو پورا کرتی ہے:
الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں موجود ربو فلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ہلدی اور ایک چٹکی الائچی پائوڈر شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔