فرض نمازوں کے بعد اور دعا سے پہلے کے وظائف جو آپ کی ہر مشکل منٹوں میں آسان کر دیں ۔

admin

farz namaz ke baad ki dua in urdu

فرض نمازوں کے بعد اور دعا مانگنے سے پہلے کے وظائف جو آپ کی ہر مشکل کو منٹوں میں حل کر دیں گے۔فجر کی نماز میں مندرجہ ذیل اذکار اور وظائف میں سے جس قدر چاہیں آپ معمول کے مطابق اپنے لیے مقرر کر لیں ۔ اور ان پر عمل کیا کریں ۔

درج ذیل وظائف فرض نماز کے بعد اور دعا سے پہلے پڑھنے ہیں ان وظائف کو فرض نماز کے بعد دعا مانگنے سے پہلے پڑھ لینا چاہیے ۔
لَا اِلٰهَ اِلاﷲُ وَحدَهُ لَا شَريْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلکُ وَلَهُ الْحمدُ يُحْييْ وَ يُمِيتُ وَ هُوَ حَی لَّا يَموْتُ بِيَدِهِ الْخَيرُ وَهوَ عَلٰی کُل شَيْئٍ قَدِيْر

برکات: نبی کریم راحتہ العاشقین ،خاتم النبیین ،مراد المشتاقین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم یوں ہے کہ اس وظیفہ کے کرنے والے کے گناہ اگر سمندر کی جھاگ کے برابر بھی کیوں نہ ہوں ۔ سب بخش دیئے جائیں گے۔
(مسلم، الصحيح، کتاب المساجد و مواضع الصلاة، باب استحباب الذکر بعد الصلاة، 1: 418، رقم: 597)

اس کے بعد سورۃ توبہ کی آیات نمبر 128 اور 129 کی تلاوت کرنی ہے ۔
بِسمِ ﷲ الرحْمنِ الرحِيْمِo لَقَد جَآءَ کمْ رَسُولٌ منْ أَنْفُسکُمْ عَزِيزٌ عَلیهِ مَا عَنِتُّم حَرِيصٌ عَلَيکُمْ بِالْمؤْمِنيْنَ رَؤفٌ رَّحيْمٌo فَانْ تَوَلَوْا فَقلْ حَسْبيَ ﷲُ لَآ اِلٰه الَّا هوَ عَلَيهِ تَوَکَلتُ وَهُوَ رَب الْعَرشِ الْعَظيْمِo

اس کے بعد یہ تسبیح مبارک کریں:
سُبحانَ ﷲ: 33 بار،
اَلْحمدﷲِ: 33 بار،
ﷲُ اَکْبرُ: 34 بار،
درج ذیل تسبیح 3 بار پڑھ لیں:
سُبْحان ﷲِ وَبحمْدِهِ، سُبْحانَ ﷲِ الْعظيْمِ.

پھر اس کے بعد دعا مانگیں۔
دعا کے اِختتام پر مندرجہ ذیل آیات پڑھ لیں:
سُبْحانَ رَبکَ رَب الْعِزةِ عَما يَصِفُوْنَo وَ سلٰمٌ علی المرسلینo وَ الْحمد للہ رب الْعالمینo
(الصّٰفت37 کی آیات نمبر 180.182)

Leave a Comment