Urdu Tipsصحت

غیر ضروری بال پھٹکڑی سے ختم اس کےعلاوہ لڑکیوں کے بہت سے گھریلو مسائل کا علاج

معزز دوستو !اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میں نے دنیا میں کوئی چیز بے کار پیدا نہیں کی .پھٹکری ویسے تو ایک عام سی چیز ہے جو ہر جگہ با آسانی اور بہت کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہے۔ لیکن اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔ پھٹکری دیکھنے میں تو کوئی خاص شے نہیں ہے لیکن اس عام سی چیز میں بہت سے صحت کے راز پوشیدہ ہیں اور اس کی انہی خصوصیات کے باعث مخلتف بیماریوں کے علاج کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ معاملہ چاہے زخموں کو صاف اور دور کرنے کا ہویا پھر چہرے کی خوبصورتی کی بات ہو یا اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کی مضبوطی کی بات ہو،ہر صورت میں پھٹکری کا استعمال بہترین ہے۔

اگر پھٹکری کو پیس کر پانی یا سِرکے میں ملا کر صبح و شام لگایا جائے تو اس سے داد اور چنبل دور ہوجاتے ہیں۔ سرکہ بھی جلد کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور اگر اس میں پھٹکری کو ملا کر لگایا جائے تو دوہرا فائدہ کرتا ہے۔ معزز دوستو ! خارش کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہو بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے. پھٹکری جلا کر اس کی راکھ بنا کر اور اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر متاثرہ جگہ پرمساج کرنے سے ہرقسم کی خارش میں آرام آجاتا ہے۔ پیٹ درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے. جب بھی اگر پیٹ درد کا ایسا کوئی مسئلہ ہو تو پھٹکری کی ایک چٹکی کھا کر اور پھردہی کھالیں۔ اس سےپیٹ درد میں فوری آرام آجاتا ہے۔ معزز دوستو !پھٹکری کو جلا ئیں جب وہ پھول جائے تو اسے اپنے ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر بنالیں۔ ریٹھے کی گٹھلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کر دانتوں پر ملیں تو درد سے آرام آجاتا ہے۔

پھٹکری اور کیکر کا کوئلہ ہم وزن لے لیں اور اسے باریک پیس کر کپڑے سے چھان کر رکھ لیں۔ اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی درد اور تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ پھٹکری کو پانی میں حل کر کے دن میں تین بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔پھٹکری شہد میں ملا کر صبح و شام لینے سے دمّہ اور کھانسی مٰیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔پھٹکری کو پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھان لیں پھر اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے دانوں پرلگا کر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔ پھٹکری جلا کر باریک پیس لیں پھر ناریل کے تیل میں ملا ئیں اور ایڑھیوں پر لگائیں ایسا کرنے سےآپ کی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

یہ ایک کیمیائی مرکّب ہے جو نہ صرف جراثیم کُش ہی نہیں‌ بلکہ صحّت و صفائی اور خوبصورتی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ خاص طور پر خواتین کو کئی جھنجھٹوں سے نجات دلا سکتی ہے اور اس کا استعمال انھیں مختلف جلدی مسائل سے بھی بچاتا ہےاکثر خواتین تھریڈنگ یا ویکسنگ کے لیے پارلر کا رُخ کرتی ہیں تاکہ چہرے کے بالوں سے نجات حاصل کرسکیں، لیکن گھر ہی میں پھٹکری کا مخصوص طریقے سے استعمال کریں تو یہ ان بالوں کا مستقل خاتمہ ہی نہیں‌ کرتی بلکہ انھیں صاف ستھری اور بے داغ جلد بھی دیتی ہے۔ اس کے لیے پھٹکری پیس کر روزانہ اتنی ہی مقدار میں پانی میں گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانی چاہیے۔ ہفتے میں کم از کم تین بار ایسا کرنے چہرے پر بالوں کی افزائش کم ہو جائے گی اور مسلسل استعمال سے چہرے کے بالوں سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button