پچھلے 50 سال سے روزانہ 1 ہی عمل کرتا ہو

admin

ghani kar dene wala amal

یہ تو ہم نے بھی اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا بعض بزرگوں کی صحبت میں رہ کر کہ ان کے منہ سے بات نکل جاتی تھی اللہ پوری کردیتے تھے تو انسان کو قرب الٰہی کا ایسا مقام مل جاتا ہے کہ نوافل کے ادا کرنے پر اور ایک حدیث پاک میں ہے حضرت عقبہ بن عامر ؓ روایت کرتے ہیں کہ جو بندہ دن کے شروع میں چند نوافل ادا کر لیتا ہے اللہ تعالیٰ پورے دن کے کاموں میں اس کی کفالت فرماتے ہیں دیکھیں کتنی بڑی بات ہے کہ پورے دن کے کاموں میں اللہ اس بندے کی کفالت فرماتے ہیں جو دن کے شروع میں نماز پڑھ لیتا ہے نوافل پڑھ لیتا ہے اللہ اس کے کفیل بن جاتے ہیں اللہ جب کفیل بن جائیں تو پھر کاموں میں مشکل نہیں رہتی

اورایک حدیث قدسی ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں اے ابن آدم تفرغ لی عبادتی تو میری عبادت کے لئے اپنے آپ کو فارغ کر لے میں تیرے سینے کو غنا سے بھر دوں گا اور میں تیرے فقر تنگدستی کے راستے کو بند کر دوں گا یعنی نہ تجھے تنگدستی آئے گی اور تیرے سینے میں غنا کو ڈال دوں گا تو مستغنی ہوجائے گا سب سے تجھے دوسروں کی حاجت نہیں رہے گی نوافل کے ادا کرنے پر دنیا کے فائدے بھی کتنے ہیں انسان کے لئے اور اگر تو ایسا نہیں کرے گا یعنی نوافل نہیں پڑھے گا میں تیرے ہاتھوں کو کاموں میں مصروف کردوں گا اور واقعی آج ہاتھ کاموں میں ایسے مصروف ہیں کام ختم نہیں ہوتا

دوسرا اوپر سے دوسراختم نہیں ہوتاتیسرا اوپر سے اسائنمنٹس کے بعد اسائنمنٹ تو اللہ نے اس بندے کے ہاتھوں کو کاموں میں مشغول کردیا اور میں تیرے فقر کے راستے کو بند بھی نہیں کروں گاچنانچہ کاروبار بھی ہوتا ہے اور پیسے سے ٹائیٹ بھی ہوتے ہیں مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں اور مانگنے والے تنگ کررہے ہیں ہونے کے باوجود یہ بندہ پریشان ہوتا ہے

اللہ اس کے تنگدستی کے راستے کو بند نہیں کرتے تو نوافل پڑھنے کا یہ کتنا بڑا اجر ہے کہ اللہ بندے کو دل کا غنا عطا فرمادیتے ہیں اور دوسرا فقر کے راستے کو اس کے لئے بند کردیتے ہیں ان نوافل میں جو سب سے اہم نفل ہیں وہ ہیں جو فقہاء نے فرض نمازوں میں نوافل کہے ہیں جیسے ظہر کی نماز پڑھی تو آپ نے چار رکعت سنت پہلے پڑھی پھر چار رکعت فرض پڑھے پھر دو رکعت سنت پڑھی اور پھر اس کے بعد دو رکعت نفل بھی ہیں تو سب سے پہلا یہ کام کریں کہ نمازوں کو مکمل طور پر پڑھنا شروع کریں وہ جو فرض نمازوں کے نوافل ہیں ان کو چھوڑیں نہیں ان کو ضرور پڑھیں اسی طرح مگرب کی نماز پڑھی تو تین فرض پڑھے دو سنت پڑھیں پھر اس کے بعد دو رکعت نفل بھی ہیں نوجوان وہ نفل چھوڑ دیتے ہیں وہ نہیں چھوڑنے ان کو باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردیں اس پر کوئی زیادہ وقت نہیں لگتا بس عادت کی بات ہوتی ہے جن کو عادت ہوتی ہے وہ پڑھ لیتے ہیں جن کو عادت نہیں ہوتی وہ چھوڑ دیتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Leave a Comment