وہ پودے جو گرمی میں گھر کے ماحول کو ٹھنڈا اور پر سکون رکھتے ہیں ۔

admin

ghar ko thanda rakhne wale podhe

درخت اور پودے اللہ رب العالمین کی نعمتوں میں سے ایک بہت ہی اہم اور بڑی نعمت ہیں ۔ اکثر لوگ گھروں کی سجاوٹ کے لیے بھی پودے لگاتے ہیں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کچھ پودے صرف خوبصورت نظر آتے ہیں جب کہ کچھ پودے ا یسے ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مندہوتے ہیں ۔اپ اپنے گھر میں جب بھی پودنے لگانا چاہیں تو پودے اگانے سے پہلے ان پودوں کی خصوصیات کے متعلق ضرور جان لیں کیوں کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی علاقے میں مقامی طور پر پودے اور درخت اگائے جائیں تو ہی شجر کاری کا بھی اصل فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔

آج ہم آپ کو ایسے پودوں کے بارے میں معلومات دیں گے جو گھر میں اگائے جائیں تو گرمی کی شدت بھی کم ہو جاتی ہے اور گھر کا ماحول بھی پرسکون، ٹھنڈا اور خوش گوار ہو جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پودے انسانی صحت پر بھی بہت سارے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

ایلوویرا جو کہ انتہائی مشہور و معروف اور مفید پودا ہے ۔ایلوویرا پودے کے بارے میں سبھی جانتے ہیں کہ اس پودے کو شیمپو کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیوں کہ یہ پودا فضا کو جراثیموں سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے یہ پودا اپنے ارد گرد کے درجہ حرارت کو بھی معتدل رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پودے سے رات کو آکسیجن بھی خارج ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔

ایلوویرا کے پودے سے مختلف اقسام کے جیل، مرہم اور کریمیں وغیرہ بھی بنائی جاتی ہیں ۔بےبی ربڑ پلانٹ نامی پودا بھی گرمی کی شدت کسی حد تک کم کرتا کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گھر کے ماحول کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے ۔ یہ پودا ہوا کو صاف کرنے میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ پودا ہوا میں موجود خطرناک جراثیموں کو بھی ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ویپنگ فگ نامی پودا فضا کو خوشگوار اور خوشبودار بھی بناتا ہے ۔ یہ گرمی کی شدت کو بھی بہت کم کر دیتا ہے ۔ یہ پودا کار پینٹنگ اور فرنیچر وغیرہ سے خارج ہونے والی آلودگی کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

اسپائیڈر پلانٹ نامی پودا بھی انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔ یہ پودا ڈسٹ الرجی کے مریضوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔ اسی لیے اس کو الرجی کے مریضوں کا دوست بھی کہا جاتا ہے ۔ اس سے ہوا میں موجود خطرناک جراثیموں کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے ۔ یہ پودا گھر کو بھی گرمی کی حدت اور شدت سے بچاتا ہے ۔

ڈوارف ڈیٹ پام نامی پودا جو کہ آلودگی کو ختم کرنے میں بہت مددگار اور معاون ثابت ہوتا ہے ۔ یہ پودا ہوا کو بھی کسی حد تک ٹھنڈا رکھتا ہے ۔ اس پودے میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کی عمر بھی بہت طویل ہوتی ہے ۔آریکا پام نامی پودا ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں معاون اور مددگار ہے اور یہ پودا سانس کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ جن لوگوں کو نزلہ اور زکام کی شکایات ہو اور جن کو سانس کے مسائل درپیش ہیں ان مریضوں کے لیے بھی یہ پودا دوست پودے کی حیثیت رکھتا ہے ۔

Leave a Comment