گڑ کھانے کے بعد گرم پانی پی لیا جائے تو اس سے جسم کی تبدیلی رونما ہوتی ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

admin

gud aur garam pani ke fayde

یہ جو بیماریاں آج کل پھیلی ہوئی ہیں یہ اس وجہ سے ہیں کہ آج کل ہمارے ہاں جو کھانے والی چیزیں‌مل رہی ہیں وہ خالص نہیں ہیں اور جب آپ ایسی چیزیں کھائیں گے تو پھر شوگر،ہارٹ اٹیک اوربالوں کا جھڑنا جیسے مسائل تو پیدا ہوں گے ہی.اس لیےآپ اچھا کھانا پینا شروع کردیں تاکہ اس سے آپ کا جسم بھی صحت مند رہے اور آپ کے پیسے جو بیماریوں پر خرچ ہونے تھے وہ بھی بچ جائیں گے. چینی کھانے سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں.

جبکہ چینی کا ایک متبادل ہے جو آپ کو مارکیٹ میں بہت آسانی سے مل جائے گا اور وہ متبادل چیز ہے “جاگری” یعنی” گُڑ” یہ پرانے زمانے میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس وقت کسی کو کسی قسم کی کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی تھی یہاں تک کہ شوگر بھی نہیں ہوتی تھی، لیکن جیسے ہی لوگوں نے کھانے میں سفید چینی کا استعمال شروع کردیا تو شوگر جیسی بیماری بہت عام ہوگئی ہے۔

تاہم صرف چینی سے ہی ذیابیطس کی بیماری نہیں ہوتی لیکن کافی حد تک چینی ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ بھی بن چکی ہے وہ اس لیے کہ یہ ہمارے جسم میں کافی حد تک انرجی پیداکردیتی ہے، اور جب ہم اس پیدا ہونے والی انرجی کو استعمال نہیں کرپاتے تو آہستہ آہستہ اس سے ہمارا جسم، ہمارے گردے یہاں تک کہ سب کچھ کمزور ہونے لگتا ہے.اس کے ساتھ ساتھ ہمارے لبلبے پر بھی اس کا بہت اثر پڑتا ہے اور ہمارےجسم میں آہستہ آہستہ انسولین کی کمی ہوجاتی ہے اور جس کی وجہ سے انسان ذیابیطس کا شکار ہوجاتا ہے. آپ اپنے گھر میں چینی کا استعمال کم کردیں اور گڑ کا استعمال کرنا شروع کردیں یقین کریں آپ کی زندگی کافی حد تک بدل جائے گی۔

مارکیٹ میں گڑ آپ کو بہت آسانی سے مل جائے گا،جب بھی آپ کو چینی کا استعمال کرنا ہو تو اس کی جگہ گڑ کا استعمال کریں. اگر آپ چائے کے بہت شوقین ہیں اور اسے چھوڑنا نہیں چاہتے تو چائے میں گڑ کا استعمال کریں. چاولوں میں بھی چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں،اس کے علاوہ صبح خالی پیٹ گُڑ کاکھا کراوپر سے ایک گلاس نیم گرم پانی کا پی لیں کیونکہ بعد میں ایک گلاس نیم گرم پانی کا پینا نہایت ضروری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گڑ جسم میں تیزابیت پیدا کرسکتا ہے تو اگر آپ گڑ کھانے کے بعدنیم گرم پانی کا ایک گلاس پی لیں گے تو اس سے نہ ہی آپ کو تیزابیت ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ گڑ کے اندرموجود آئرن کو آپ کا جسم اچھے سے جذب بھی کر پائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment