حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جو شخص میری وفات کے بعد میری قبر انور کی زیارت کرے گا

admin

hazoor saw ki qabar mubarak ki ziyarat

عن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلى الله تعالیٰ عليه وآلہ واصحابہ وبارک وسلم قال من زار قبری بعد موتی كان كمن زارنی فی حياتی (المعجم الأوسط، الرقم: ۲۸۷) رواه الطبراني ‏والدارقطنی والبيهقی وضعفه كذا فی الإتحاف وفی المشكوة برواية البيهقی فی الشعب بلفظ : من حج فزار قبری بعد موتی كان كمن زارنی فی ‏حياتی واستدل به الموفق فی المغنی على استحباب الزيارة (فضائلِ حج صـ ۱۸٤)‏‏‏

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ : جو شخص میری وفات کے بعد میری قبر انور کی زیارت کرے گا ؛ وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے میری زندگی میں میری زیارت کی ہو گی ۔

اللهُم لَكَ الْحَمد بِعدَدِ مَن حمِدَكَ وَلَكَ الْحَمْدُ بِعَدَدِ مَنْ لَمْ يَحمَدْكَ وَلَكَ الْحمْدُ كَمَا ‏تُحِب أَنْ تُحمَدَ اَللهُمَّ صَل عَلٰى مُحَمدٍ بِعَدَدِ مَن صَلى عَلَيْهِ وَصَل عَلٰى مُحَمدٍ بِعَدَدِ ‏مَنْ لَمْ يُصَل عَلَيْهِ وَصَل عَلٰى مُحَمدٍ كَمَا تُحِب أَنْ يُصَلی عَلَيْهِ

ترجمہ”اے اللہ رب العزت! تیرے ہی لئے تعریف ہے ۔ ان لوگوں کی تعداد کے بقدر ؛ جنہوں نے تیری تعریف کی اور تیرے لیے ہی تعریف ہے ؛ ان لوگوں کی تعداد کے بقدر ؛ جنہوں نے تیری تعریف نہیں کی اور تیرے ہی لئے تعریف ہے ، جس طرح تو اپنی تعریف پسند کرتا ہے ۔ اے اللہ عزوجل ! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود بھیج ان لوگوں کی تعداد کے برابر جنہوں نے ان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود بھیجا اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود نازل فرما ان لوگوں کی تعداد کے برابر جنہوں نے ان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود نہیں بھیجا اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود بھیج جس طرح تو ان پر درود بھیجنا پسند کرتا ہے ۔“

Leave a Comment