How to Reduce Blood Sugar Level Immediately in Urdu -Sugar Control Karne Ka Tarika

admin

How to Reduce Blood Sugar Level Immediately in Urdu -Sugar Control Karne Ka Tarika

کیسے ایک چمچ زیرہ آپ کی بڑھتی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرسکتا ہے؟
زیرہ ہمارے کچن میں موجود ایسا گرم مصالحہ ہے جس کی افادیت کو ہر شخص جانتا ہے، جبکہ یہ اتنا چھوٹا سا ہے، مگر کام اس کے بہت بڑے اور اہم ہیں، اگر آپ بھی غور کریں تو زیرہ آپ صرف کھانا بنانے اور بھگار لگانے کے لئے گھر میں استعمال کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو چھوٹے سے زیرے کے مہنگے فائدے بتائیں گے، چونکہ آج کل ہر گھر میں کوئی نہ کوئی انسان شوگر کا مریض ضرور ہوتا ہے جس کو میٹھا کھانے سے منع کیا جا رہا ہوتا ہے مگر اس کا دل للچاتا ہے اور پھر وہ بد پرہیزی کر بیٹھتا ہے جس کا نتیجہ شوگر بڑھنے کی وجہ بن جاتا ہے۔ ایسے میں شوگر کو کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ اور استعمال جانیں اور آپ بھی صحت مند نظر آئیں۔

زیرے سے شوگر کنٹرول کرنے کی ٹپ:
٭ روزانہ نہارمنہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چمچ زیرے کو کھا لیں۔
٭ کھانوں میں زیرے کا استعمال زیادہ کر دیں۔
٭ دوپہر میں 12 بجے کے بعد ایک کپ دہی کے ساتھ دو چمچ زیرہ ڈال کر کھا لیں۔
٭ سلاد میں لیموں اور نمک کے ساتھ چٹکی بھر زیرے کو بھی ڈال لیا کریں۔
٭ رات کو سوتے وقت ایک کپ دودھ میں زیرہ ڈال کر پی لیا کریں۔

زیرہ استعمال کیوں کریں ؟
٭زیرہ میں وٹامن اے ،وٹامن بی ،وٹامن سی ،وٹامن ای، کاپر، آئرن، کیلشیئم پروٹین ،پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک اور سلینیم پایا جاتا ہے جو کہ مناسب طریقے سے استعمال کرنے پر شوگر کے مرض کو کنٹرول کرنے کا اہم سبب بنتا ہے۔

Leave a Comment