خارش اور الرجی کامکمل طورپر جڑ سے خاتمہ.حضرت علی کا بتایا عمل

admin

Updated on:

kharish ka ilaj in urdu

ایک بہت ہی مجرب وظیفہ ہے جو حضرت علی ؓ نے بتایا ہے کہ اگر کسی کو جلد کی یہ بیماری یعنی اس قسم کی خارش جو بہت شدید ہو اورخارش کرتے کرتےجسم سے خون نکلنا شروع ہوجائے تو وہ شخص سورہ مومنون کی آیت نمبر 14 کو اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے اور یہ خیال کرنا ہے کہ اس آیت مبارکہ کے اول و آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی لازمی پڑھ لیں.

اس وظیفہ کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک مکمل آرام نہیں آجات.ا ان شاء اللہ اس بیماری اور اس تکلیف سے ہمیشہ کے لیے آپ کی جان چھوٹ جائے گی اگر پورے یقین سے اس عمل کو کیا جائے تو بہت فائدہ ہوگا.اس میں یقین کی مضبوطی بہت ضروری ہے یقین کے اندر کمزوری کسی قسم کی نہیں ہونی چاہئے

اسی طرح ایک اور وظیفہ بھی اسی مقصد کے لئے ہےاور یہ حضرت جعفر بن صادق ؓ سے روایت ہے انہوں نے بتایا کہ سورہ قدر سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح شام وہ پانی پی لیں. اس وظیفہ کو بھی کرنے سے پہلے اس کے بھی اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی لازمی پڑھیں. ان شاء اللہ اس کی برکت سے بھی اللہ اپنی رحمت سے شفاء عطافرمائیں گے ۔

جب بھی کوئی وظیفہ کریں یا کوئی دوائی استعمال کریں تو دل میں یہ یقین رکھیں کہ شفاء مجھے صرف میرے اللہ نے ہی دینی ہے کیونکہ اللہ جب چاہے کسی دوائی کے اندر شفاء ڈال دے وہ اس کی مرضی ہے اس سے شفاء کو نکال دیں وہ بھی اس کی مرضی ہے

جس طرح قرآن نے کہا” وننزل من القرآن ماھو شفاء و رحمۃ للمومنین” ایمان والوں کے لئے قرآن پاک کے اندر اللہ نے شفاء رکھ دی ہے بس یہ یقین رکھیں یہ پکی بات ہے اس میں شک نہیں ہے یقین سے یہ عمل کیجئے

ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی اس موذی مرض سے جان چھوٹ جائے گی.اگر یہ کسی بچے کو ہے تب بھی یہی نسخہ استعمال کریں. اسی طریقے سے وظیفہ پڑھیں جوان کو ہے بوڑھے آدمی کو ہے ہر ایک کے لئے یہی وظیفہ ہے. اسی کی برکت سے اللہ شفاء عطا فرمائے گا اللہ مجھے بھی آپ تمام سامعین کو قرآن پاک کے ان مقدس وظائف کے اوپر عمل کی توفیق عطا فرمائیں ۔

Leave a Comment