کھیرے کے پانی کے جادوئی اثرات جانتے ہیں؟اس قدرتی نسخے سے لائیں اپنے جسم میں حیران کن تبدیلی

admin

Updated on:

detox water recipe for weight loss

وزن میں کمی اور خوبصورت جلد ہر عورت کی اولین خواہش ہوتی ہے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے وہ اکثر گھریلو نسخوں کا استعمال بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم بھی آپ کو کھیرے اور پانی کا ایک آسان نسخہ بتاتے ہیں۔ جس کو ڈیٹوکس واٹر بھی کہا جاتا ہے۔Detox Water ڈیٹوکس واٹر وزن میں کمی اور اسکن کو صحت مند بنانے کے لیے نہایت مفید ہے۔

یہ دراصل وزن میں کمی لانے کے لیے اکثر خواتین استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کے استعمال سے چند دن میں ہی آپ کو واضح فرق نظر آتا شروع ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی اس کے مسلسل استعمال سے ایکنی کو بھی کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اپنی اسکن کو بھی تروتازہ اور صحت مند بنایا جاسکتا ہے اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے کیونکہ یہ قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے۔ ویسے تو ڈیٹوکس واٹر کئی قسم کے ہوتے ہیں جس میں مختلف پھل کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں لیموں اور ادرک، کینوں اور کھیرا وغیرہ شامل ہیں۔

ڈیٹوکس واٹر بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو کھیرے اور لیموں سے ڈیٹوکس واٹر بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
آپ سب سے پہلے ایک عدد کھیرا اور ایک عدد لیموں لیں اور دھوکر ان کے گول سلائس جیسا کہ سلاد کے لیے کاٹتی ہیں ویسے کاٹ لیں۔
سے 8 پودینہ کے پتے اور ایک دارچینی کا ٹکڑا لے لیں۔7

ایک جگ میں یہ ساری چیزیں ڈالیں اور پھر اس کے بعد جگ کو پانی سے بھر دیں اور چمچ کی مدد سے اس کو مکس کرلیں۔
رات کو یہ جگ فریج میں رکھ دیں اور اور صبح اٹھ کر جتنی بار پیاس لگے اس پانی کو ہی پئیں۔
پانی کم ہونے کی صورت میں آپ اس جگ میں اور پانی بھی شامل کرسکتی ہیں۔
لیکن اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ روزانہ اس کو دوبارہ تازہ بنانا ہے۔
اس کے استعمال کے بعد آپ کا وزن تو کم ہوگا ہی بلکہ آپ کی اسکن بھی اچھی ہوجائے گی اور نظام ہاضمہ بھی ٹھیک رہے گا۔
یہ نقصان دہ سوڈا ڈرنک پینے کی طلب کو بھی ختم کرتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس کا ذائقہ مزید مزیدار کرنے کے لیے اس میں ایک عدد کینوں بھی شامل کرسکتی ہیں۔

Leave a Comment