اس جڑی بوٹی نما سبزی کو کھانے کے علاؤہ اور بھی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے

admin

lehsan ke mukhtalif istamal in urdu

یقیناً بہت سے افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے کہ غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں تو لہسن کے یہ چند حیران کن فوائد جاننا ہوسکتا ہے کسی موقع پر آپ کو فائدہ دے جائے۔

دانتوں کے درد سے نجات:
دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، اگر آپ کے پاس دانت کی تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو آپ لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، بس آپ نے لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنا ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بھی وقت مل جاتا ہے۔

بالوں کو اگائیں:
لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسائل کو ختم کرتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے یہ موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کو سر پر ملیں۔ آپ لہسن کو تیل میں شامل کرکے مساج کے ذریعے بھی یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

گاڑی کی ونڈ سکرین کا کریک ٹھیک کریں:
گاڑی کے حوالے سے بھی لہسن جادوئی اثر دکھا سکتا ہے۔لہسن کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں، اس کے بعد لہسن کے کٹے ہوئے حصے کو ونڈ سکرین کے کریک کو رگڑیں، جس کے بعد لہسن کے عرق کو کپڑے سے صاف کردیں۔ یقیناً یہ مستقل حل تو نہیں لیکن اس ٹوٹکے سے اسے زیادہ بدتر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور ریپیئرنگ کے لیے بھی وقت مل جاتا ہے۔

پاﺅں یا جسم میں پھنسی لکڑی کے ریشوں کو نکالیں:
لہسن کے ایک ٹکڑے کو متاثرہ جگہ کے اوپر رکھ کر اسے ٹیپ یا بینڈیج سے کور کرلیں۔ اگر پاﺅں میں پھانس چبھی ہے تو جرابیں پہن لیں اور رات بھر آرام کریں اور صبح اٹھ کر اسے ہٹا دیں۔ پھانس کے ساتھ ساتھ سوجن اور درد بھی ختم ہوجائیں گے۔

Leave a Comment