اسپغول دنیا میں تین طرح کے موجود ہیں ، ایک کالا، ایک سرخ اور ایک سفید ہوتا ہے جو ہم سب کے استعمال میں رہتا ہے۔ کالا عام طور پر استعمال نہیں ہوتا، جبکہ سرخ عام طور پر دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً ہمارے گھروں میں اسپغول کو معدے کی خرابی یا قبض وغیرہ میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن آج یہاں ہم آپ کو اسپغول کے دوسرے ایسے فوائد اور اس سے علاج بتائیں گے کہ آپ بھی خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ یہ نسخہ آزمائیں اور اگر آپ کو فائدہ ہو تو اس تحریر کو شئیر کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
منہ میں چھالوں کے لئے:
اگر آپ کے منہ میں چھالے بن گئے ہیں تو آپ کو اب پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ، منہ میں چھالوں کی وجہ سے نہ تو آپ بات کر پاتے ہیں اور نہ ہی کچھ کھا پی سکتے ہیں ، اس کو ٹھیک کرنے کے لئے آپ مختلف دوائیں، کریمیں اور جیل استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب اسپغول سے ایک ایسا باکمال نسخہ ہم آپ کو بتائیں گے جو بہت آسان بھی ہے اور سستا بھی اور فوری طور پر اثر کرنے والا بھی ہے۔ اس کے لئے آپ کو یہ چیزیں چاہیے:
اسپغول کا چھلکا۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
پانی ۔۔۔۔ایک یا آدھا گلاس
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 10 منٹ کے لئے ایسے ہی رکھ دیں۔ جب اسپغول تھوڑا پھول جائے تو اس کو منہ میں لے کر چند سیکنڈ منہ میں ہی رکھیں اور اس کے غرارے کریں۔ دو تین دن یہ عمل کریں ، منہ کے چھالے بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ غرارے کے دوران اگر پانی حلق میں بھی چلا جائے تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔