رمضان میں اولاد نرینہ کے لیے خاص وظیفہ حاضر ، رمضان ختم ہونے سےپہلے انشاءاللہ اولادکی خوشخبری ملے گی۔ یہ رمضان المبارک کا خاص عمل ہے۔ یہ وظیفہ رمضان المبارک میں ہی کرنا ہے انشاءاللہ! اس وظیفے کے صدقے اللہ تعالی آپ کو اولادعطاکریں گے۔ وظیفہ بتانے سے پہلے ایک بات بتاتاچلوں کہ آج کا وظیفہ بہت طاقت ور ہے آ پ نے رمضان المبارک کے مہینے میں یہ وظیفہ کرنا ہے۔
انشاءاللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اس وظیفے کے صدقے سے اولاد عطا فرمائیں گے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہےکہ شادی کے بعداللہ تعالی ان کو نیک اولاد ضرور عطاکرے۔ یعنی کہ اپنے خزانوں میں سے انہیں اولاد عطا کریں۔ اورجن لوگوں کی شادی کو دس سال ہوچکے ہیں۔ پانچ سال ہوگئے ہیں۔ یا پندرہ سال جتنے بھی سال ہوگئے ہیں ان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ ہمارے اللہ تعالیٰ کے پاس دیر ہے اندھیر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو دس سال بعد بھی اولاد عطا کی ہے۔
ایک خاتو ن جس کو اللہ تعالیٰ نے د س سال بعد چار بیٹے دیے اس کو ہم نے یہ وظیفہ بتایاتھا انہوں نے یہ وظیفہ کیا اللہ تعالیٰ نے اسی سال ان لوگوں کو اس وظیفے کے کرنے سے اولا د کی نعمت سے نوزا۔ اور آج الحمداللہ ! ان کے چار بیٹے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اولا د کی نعمت سے نوازے ۔ یہ رمضان المبارک کا وظیفہ ہے آپ نے کرنا یہ ہے “لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” ۔یہ کلمہ طیبہ کا وظیفہ ہے۔ اس کلمے کے صدقے اللہ تعالیٰ آپ کو صاحب اولاد کردیں گے۔ آپ نے وظیفہ کرنے سے پہلے سحری میں اٹھ کر تہجد کی نماز ادا کرنی ہے۔ دو رکعت تہجد کی نماز ادا کرنی ہے۔
جب آپ نماز سے فارغ ہوجائیں تو اس کے بعد آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے – آپ نے سب سے پہلے اول وآخر سات سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ یعنی نماز تہجد سے فارغ ہونے کے بعد اول آپ نے درود ابراہیمی اور اس کے بعد ایک ہزار مرتبہ ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” پڑھناہے۔ اس کے بعد دوبارہ سات مرتبہ آخرمیں بھی درود ابراہیمی پڑھناہے۔ ایک ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ کا عمل ہے۔ جب آپ یہ مکمل کرلیں۔ تو اس کے بعد سجدے میں جاکر اللہ تعالیٰ سے رو رو کر عاجز ہوکر اللہ تعالیٰ سے اولاد کے لیے ، بیٹے کے لیے دعا کرنی ہے۔ دعا جو ہے وہ رو رو کرنی ہے۔ خوب اللہ سے رو کردعائیں مانگنی ہیں۔ اولاد کے لیے دعامانگ کر سجدے سے اٹھ کر پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے۔ اولاد اور باقی جوآپ کے خواہشات یا پریشانیاں ہیں۔ ان کی بھی دعاکرنی ہے۔ جب آپ دعا ختم کرلیں تو آپ نے سحری کرنی ہے۔ اور اس کےبعدفجر کی نماز ادا کرنی ہے۔ اور باقی نمازوں کا بھی خیال رکھیں۔