ایسا پھل جو چہرے کو خوبصورت بنانے کے ساتھ بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے

admin

papaya benefits for skin in urdu

اللہ پاک نے انسان کو اپنی بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر نعمت میں انسانوں کے لئے بے شمار فوائد چھپے ہوئے ہیں ۔اللہ کی انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت پپیتا بھی ہے ۔ پپیتا کھانے کے بے شمار اورحیرت انگیز فوائد ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے پپیتے میں 4 گرام فائبر، 2 گرام پروٹین، 17 گرام کاربس، 160 فی صد وٹامن سی، 18 فی صد وٹامن بی 9، 35فی صد وٹامن اے، اور 11 فی صد پوٹاشیم پایا جاتا ہے.پپیتے میں پایا جانے والا،وٹامن سی اور لا ئیکوپن جِلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

اگر پپیتے کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو ایکنی، جھریاں ، چھائیاں ،سیاہ حلقے ، اور ہماری جِلد کے دیگر بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔پپیتے کے ہزاروں فائدے ہیں ۔ اگریہ کہا جائے کہ یہ خوبصورتی اور صحت کیلئے ایک قدرتی ٹانک ہے توغلط نہ ہوگا ۔ پپیتے میں موجود وٹامن B، A ، اور C بالوں کو گرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو لمبا بھی کرتے ہیں۔پپیتا ایک بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جس کی وجہ سے نظام تنفس کو بھی بہت زیادہ تقویت دیتا ہے ۔ یہ سانس کی نالیوں کی بندش کو بھی ختم کرتا ہے۔

پپیتا نہ صِرف ہمارے جلد ی امراض کیلئے مفید و مؤثر ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے نظام انہضام کو بھی بہترین بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ وزن کو کم کرنے کیلئے بھی بہت مفید ہوتا ہے ۔ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ہمارے دل کی بھی حفاظت کرتے ہیں جس کیوجہ سے دل مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔اس کے علاوہ پپیتا فائبر سے بھی بھرپور پھل ہے ۔ یہ ذیابیطس کے امراض میں مبتلاء لوگوں کے لئے بھی بہت بہترین غذا ہے

Leave a Comment