urdu maloomatصحت

پرانی سے پرانی الرجی کامکمل طورپر خاتمہ بس ایک بار یہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کرلیں

الرجی ایک بہت عام پائی جانے والی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں مبتلاء لوگوں کو تکلیف کے ساتھ شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موسم کے بدلاؤسے اس بیماری میں شدت بھی پیدا ہوجاتی ہے .اس لئے اس بیماری کا علاج بروقت ہونا بہت ضروری ہے تا کہ اس کے مزید پھیلاؤ سے محفوظ رہا جاسکے ۔الرجی صرف جلدی خارش کا نام نہیں بلکہ دوسری بیماریوں کی طرح الرجی بھی ایک عام بیماری ہے جو جینیاتی خرابی کی وجہ سے جسم میں قوت مدافعت کمزور پڑنے کے سبب پیدا ہوتی ہے اور یہ جسم پر آہستہ آہستہ اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے۔

آج ہم آپ کو الرجی کا ایک ایسا زبردست علاج بتائیں گے کہ جس نے بھی اس علاج کو استعمال کیا ہے اس نے اس کی تعریف ضرور کی ہے ۔ اس نسخہ کو بنانے کے لیے ایلویرا جیل جس کو کوارگندل بھی کہا جاتا ہے، اور اس کے ساتھ مچھلی کا تیل چاہئے ہوتا ہے ۔بنانے اور استعمال کا طریقہ:اس نسخہ کو بنانا نہایت ہی آسان ہے. آدھا کپ ایلویرا کا جیل لے کر اس میں مچھلی کا تیل 2 چائے کا چمچ ڈالیں اور ان کو اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس کو دن میں کئی بار متاثرہ جگہ پر لگائیں یا رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہائیں اور پھر جسم کو خشک کرنے کے بعد اس تیل کو استعمال کریں اس سے ہر قسم کی الرجی بلکل ختم ہو جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button