سیب قدرت کا انمول تحفہ لیکن زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے سیب کو اس طرح کھائیں

admin

saib khane ka sahi tarika in urdu

سیب قدرت کا انمول تحفہ ہے جسے بچے بڑے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، چین اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔ قدرت نے سیب کو اور اس کے چھلکوں کو بھی بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے۔ درج ذیل میں سیب کی چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں اُمید ہے جنہیں جان کر آپ ضرور فائدہ اٹھائیں گے ۔

سر درد کا علاج :
ایک عدد سیب چھری سے چھیل کر نمک لگا کر نہار منہ کھا لیں ۔تین چار دن کے استعمال سے درد سر ہمیشہ کے لیے جاتا رہتا ہے ۔

آشوب چشم :
سیب کا ٹکڑا لے کر اس کو چھیل کر دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیا کریں اس سے فائدہ ہوگا۔

گلے کا ورم :
گلا پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ سیب لیں اور صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھرچیئے کہ اندر کا صاف گودا نکل آئے ۔ پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھائیں کہ زیادہ سے زیادہ پھولے ہوئے غدود کو مس کرتا رہے ۔پھر اس کو لیجئے ، اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے کھائیے ۔دو سے تین دن میں آرام مل جائے گا ۔

کھانسی دور کرنے کے لیے مفید :
ایک پختہ سیب لے کر اس کو کوٹ لیں اور صاف رومال سے پانی نچوڑ لیں ۔ مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں ۔
چند دن تک استعمال کرنے سے کھانسی سے نجات حاصل ہوگی ۔

قے :
کچے سیب کا پانی نچوڑ کر اس میں نمک ملا کر مریض کو پلائیں ۔اسی وقت قے بند جائے گی ۔

افزائش حسن :
خوبصورتی حاصل کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال گالوں پر سرخی لاتا ہے ۔

Leave a Comment