سحری میں دہی کھانے والو پہلے محمد ﷺ کا فرمان سن لیں

admin

sehri mein dahi khana kesa hai in urdu

پاکستان میں سب سے زیادہ کھانے میں جوچیز استعمال کی جاتی ہے وہ آپ سب لوگ بہت اچھی طرح جانتے ہیں یعنی دہی۔ دہی کے بغیر کوئی شخص بھی کھانا کھانے کاتصور نہیں کرسکتا۔ حضور اکرمﷺ کود ودھ بہت زیادہ پسند تھا۔ آپ ﷺ اکثر اوقات دودھ تنا ول فرمایا کرتے تھے ۔حتی کہ ٰ آپ کو بے شمار ایسی احادیث بھی مل جائیں گی۔ جس میں دودھ پینے کے حوالے سے نبیﷺ کا ارشاد ہے۔ آپﷺ اکثر اوقات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ بیٹھ کر تناول فرمایاکرتے تھے ۔ اس لیے دودھ سے بنی ہوئی چیزوں میں دہی وغیرہ کا استعمال ہمیں دین سے، دنیا سے حتی ٰ کہ ہر جگہ سے اس کا حکم ملتا ہے۔ کیونکہ اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ اس کواستعمال کرنے کے کیا کیا فائدے ہیں۔ اوریہ آپ کے صحت کے لیے کس طرح بہترین ثابت ہوتا ہے۔

رمضان المبارک میں سحری میں اگر ہم دہی نہ کھائیں تو یہ بغیر دہی کےسحری نامکمل تصور ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ کسی وجہ سے دہی نہیں کھاتے تو خبر دار ہوجائیں کہ آپ اس شاندار غذا کے فوائد سے محروم ہورہے ہیں۔ اب سائنسدان بھی یہ کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا دل کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے دن کی روٹین ٹھیک رہے اور سارا دن آپ کو پیاس بھی نہ لگے ۔ تو آپ روزانہ دہی کا ایک پیالہ ضرور کھائیں۔یاد رہے کہ اگر آپ تلی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں۔ جو کہ رمضان میں معمولی سی بات ہے تو اس کا استعما ل کم سے کم کرنا چاہیے۔

یہ مفید مشورے امریکی سائنسدانوں نے دیے ہیں۔جولوگ زیادہ چکنائی یا زیادہ کاربو ہائیڈ ریٹ والی غذا سے قبل دہی کھاتے ہیں۔ ان میں سینے کی جلن ، سوزش اور خون سے متعلقہ بیماریاں غیر معمولی طور پر بہت کم دیکھی گئی ہیں۔ سانئسدانوں کا کہنا ہے دہی خون کی نالیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے زہریلے اور فاسد مادوں کا خون میں شامل ہونا مشکل ہوجاتاہے۔ موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے دہی کا فائدہ اور بھی زیادہ ہے۔ دہی استعمال کرنے سے ایسے لوگوں کے وز ن میں کمی آتی ہے۔ وہ شوگر اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ ایک تحقیق یہ بھی ہے کہ دہی کھانا کھانے سے قبل استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آپ کھانے سےپہلے دہی استعمال کرتے ہیں۔

تو اس کے نتیجے میں کھانے کے بعد میٹا بولزم کا عمل بہتر ہوجاتا ہے۔ اور دل کی بیماری میٹا بولک سسٹم کی خرابی سے پیدا ہونے والی بیماریاں ان سب کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔ دہی کا روزانہ استعمال نہ صرف وزن میں کمی لاتا ہے بلکہ یہ ہڈیوں کو بھی کافی حد تک مضبو ط رکھتا ہے۔ سحری میں نبی کریمﷺ کی سنت کے مطابق جو آپ کو کھانا کھاتےہیں یہ سارے آپ کچھ بھی کھارہے ہیں یہ حدیث سے ثابت ہے کہ سحری کھانےمیں برکت ہے ۔سحری میں دودھ اور اس سے بنی اشیاء استعمال کریں۔ یہ تمام علماء کا یکمشت فیصلہ ہے۔ چکی کے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔ دلیہ یا باسمتی چاول یا دال چاول روٹی استعمال کریں۔ دہی توانائی کو برقرار رکھتا ہے۔ کوشش کریں کہ گھر کہ کا بنا ہوا دہی استعمال کریں کیونکہ اس دہی میں کیلشیم زیادہ ہوتا ہے۔ دہی میں زیرہ اور خوبانی شامل کرکے پینا اور اس کی لسی پینا بہت مفید ہے۔

Leave a Comment