سونف کے بے شمار فائدے تو آپ جانتے ہی ہوں گے، آج جانئیے سونف کے پانی سے وزن کم کرنا

admin

sonf ke fawaid in urdu

سونف کے بے پناہ فائدے ہیں اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہئے، یہ بچوں کے کئی قسم کے امراض میں مفید ہے۔ سونف ایک سستی اور آسانی سے مل جانے والی جڑی بوٹی ہےجسے کچن کی زینت کہا جائےتو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال اضافی ذائقے اور خاص خوشبو کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین علاج ہے۔

سونف کے پانی یا سونف میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو پر سکون رکھتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد پرسکون اور اچھی نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور ایسا انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔

سونف کے پانی کے بے شمار فائدوں میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا رہے اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔جبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟ ایک کھانے کا چمچ سونف، دو سے تین چھوٹی الائچی ، آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی، ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی شامل کریں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ لیں.اس کے بعد ان تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔ اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے اس کو پی لیں۔

واضح رہے چھوٹی الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے جبکہ سونف معدہ کی گرمی ختم کرے گی، جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ایکنی اور پمپلز نہیں ہو گی، سفید زیرہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنائے گا جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مددگار ہے۔

Leave a Comment