اسلامگھریلو ،سائلوظائف

صبح گھر سے نکلتے ہوئے یہ چھوٹی سی تسبیح پڑھ لیں انشاءاللہ سارےدن کی مصیبتیں ختم ہوجائیں گے

انسان جب صبح سویرے گھر سے دفتر یا کاروبار یا پھر کسی اور کام سے باہر نکلتا ہے تو شیطان اور کے چیلے بھی اسکے ساتھ ہولیتے ہیں اور اس کے لئے مصائب اور گناہ کی راہیں ہموار کرتے رہتے ہیں.روحانی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ باوضو ہوکر گھر سے نکلے اور تیسرا کلمہ کا ورد شروع کردے شروع کرنے سے پہلےبسم اللہ شریف اور درود خضری ایک بار ضرورپڑھ لے. کم از کم گیارہ بار تو لازمی یہ کلمہ پاک پڑھنا اپنا معمول بنا لے ،انسان ڈرائیونگ کرتے یا ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران بھی دل میں یا زبان سے تیسرے کلمے کا ورد جاری رکھ سکتا ہےیہ عمل ایسا مجرب ہےجو انسان کی مشکلات ٹال دیتااور اسکے لئے آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں.

بزرگان دین نے اس کلمہ کی تسبیح کرتے کرتے معرفت کی منازل طے کرلی. آج بھی تصوف و روحانیت کی راہ پر چلنے کی خواہش رکھنے والے حضرات اس کلمے پاک کا ورد کرتے ہیں .جو لوگ برائی اور دشمنوں کی خطرناک چالوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں اور جن کے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہوں وہ اس کلمہ پاک کی تسبیح اپنا معمول بنا کر رکھیں .انشا ءاللہ رب العظیم حامی و ناصر ہوگا.

سورۃ النصر قرآن پاک کی ایک چھوٹی سی سورہ مبارکہ ہے جو تیسویں پارے میں موجود ہے ۔اگر اس سورہ کی فضیلت اور برکت جاننے کے بعد آپ یہ عمل کرنا چاہیں تو اس کی عام اجازت ہے. یعنی کہ ہر شخص یہ عمل کرسکتا ہے اس کے لئے کسی سے خصوصی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کا پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ جو بھی شخص نماز عشاء کے بعد یعنی کہ نماز عشاء کے فرض اداکرنے کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھنے کے درمیان میں یعنی پہلے گیارہ مرتبہ آپ نے درود پاک پڑھنا ہے آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورۃ النصر کا ورد کرلیں انشاء اللہ تعالیٰ ہر قرض سے نجات ملے گی

اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص سورہ النصر کا کثرت سے ورد کرے گا وہ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی محتاجی سے محفوظ رہے گا اسے کسی قسم کی کوئی بھی محتاجی نہیں ہوگی یعنی کہ وہ زندگی میں کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا. اس کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی مقصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہے یعنی کہ کسی بھی مقصد میں فتح یابی چاہتا ہے تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اکہتر 71دفعہ اس سورت کا ورد کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔سورہ النصر تو سب کو ذبانی یاد ہوگی۔ اسے پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے۔؟ اس کی برکات جان کر آپ اسے اپنا روزانہ کا معمول بنا لیں گے۔ مشکلات سے نجات کے لئے بہت سے وظائف معروف ہیں۔ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سورہ النصر حفظ کرلیں۔،ویسے عام طور پر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ ازبر ہوتی ہے۔

جنہیں نہیں وہ بھی اسکو حفظ کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بہت ہی آسان ہےکہ اس سورہ مبارکہ میں انسان کے لئے فتوحات کی خوشخبری موجود ہے۔ اللہ تعالی نے فتح یابی اور بندے کو شکر و تسبیح کی ہدایت فرمائی ہے۔اسکو بلاؤں کے رد کرنے کے لئے بھی پڑھا جاتا ہے۔اگر آپ کو جسمانی یا کاروباری طور پر .بچوں کے رشتوں میں۔ نوکری اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تو روزانہ اول آخر درودابراہیمی کے ساتھ اس سورہ مبارکہ کو سات بار پڑھنا معمول بنا لیں،ان شا ءاللہ ہر طرح کی مشکلات آسان ہوجائیں گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button