سورہ الضحی ٰکا 9دن کا وظیفہ کرلیں- صرف 1 بار کریں اور کمال دیکھیں

admin

Updated on:

surah waduha ka wazifa

اکثر و بیشتر گھرانوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے جن میں کافی اختلافات ، تنازعات، بڑوں کے درمیان بچوں کے درمیان اور بہن بھائیوں کے درمیان بھی ہوسکتے ہیں۔

جب ایسے مسائل کافی طویل عرصہ تک قائم رہیں تو ایسا محسو س ہونے لگتا ہے کہ ہے کہ ان کا حل ڈھونڈنا اب ناممکن ہوگیا ہے۔ اس طرح کی صورتحال سب کے لیے بوجھ اور تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ایسے مسائل کے حل کے لیے آج ہم پڑھنے والوں کو نو دن کے عمل سے آگاہ کریں گے۔

ملازمت کے حصول کامسئلہ ہو، قرض کی ادائیگی کے مسائل ہوں، یا گم شدہ اشیاء کے لیے ، نظر بد دور کرنے کے لیے یا لقوہ یا فالج کا مسئلہ ہو۔ یا کشادگی رزق کےلیے ہو۔شیطانی وسوسوں سے حفاظت اور ہر پریشانی اور الجھن ختم کرنے کےلیے یہ نودن کا عمل بہت مجرب اور آزمودہ ہے۔

اگر کوئی شخص گھر سے کہیں بھا گ کر نکل گیا ہو اور اسے واپس گھر بلانا چاہتے ہیں تو اس سورہ کو باوضو تنہائی میں بیٹھ کر پڑھیں۔ ان شاءاللہ ! اللہ پاک کے فضل وکر م سے وہ واپس آجائے گا۔یہ عمل آپ نے نودن کرناہے۔ اگر آپ کو مقصدمیں کامیابی نہ ملے تو پھر دوبارہ نودن سے عمل شروع کردیں۔

شادی ، کاروبار یا کاروباری بندش، بیماری ، مقدمات، اولاد کی نافرمانی، میاں بیوی میں ناچاقی اور کسی مقصد کے حصول کےلیے لاجواب اور نہایت ہی آزمود عمل ہے۔ سورہ والضحی کا یہ عمل بہت لاجواب ہے اس کا کمال بہت اونچا اور عمل بڑا ہی مختصر ہے ۔

اس سورہ الاضحیٰ میں گیارہ آیتیں اور چالیس کلمات اور ایک سو ستتر حروف ہیں۔ یہ سورہ مبارکہ بلااتفاق مکہ میں نازل ہوئی جب یہ سورہ مبارکہ نازل ہوئی ۔ نبی کریمﷺ نے تکیبر “اللہ اکبر ” کہی۔ سورہ والضحیٰ میں نو کاف ہیں۔

صرف ایک دفعہ سورہ والضحی ٰ پڑھنی ہے اور ہر ایک کاف پر نو دفعہ “یاکریم ” پڑھناہے۔ اول و آخرتین تین مرتبہ درود پاک بھی پڑھناہے۔اس عمل کو فجر کی نماز سے پہلے پڑھیں کیونکہ یہ قبولیت کا مقا م ہےاور اگر فجر کی نماز کے بعد پڑھیں تو یہ محبو بیت کا مقام ہے۔

ہر فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ صبح وشام پڑھ سکتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔ وگرنہ کم سے کم ایک مرتبہ ضرور پڑ ھنا ہے۔ اللہ کے سارے نام ہیں۔

جو سب سے زیادہ عظیم نام ہے جو خود “اللہ” ہے۔ جو اللہ کا سچا تعارف ہوتاہے۔ وہ کریم ہے ۔ وہ عطا، شفقت ، کریم ، رحمت اور بن مانگے دینا اور بغیر حاجت کے اتنابخش دینا کہ بندے کا گمان بھی نہ ہو۔

وہ کریم کر سکتا ہے۔ اور کوئی نہیں ہے۔ ویسے بھی اس کاف کے اندر بڑی طاقت ہے۔ آپ نوحاجتوں کا تصور ، نوحاجتوں کا گمان کر سکتے ہیں۔ حاجتیں اپنے دل میں ایک سے نو تک رکھیں۔ مگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو۔ اور فوری اثر چاہیے تو ایک حاجت کی نیت کر سکتے ہیں۔

اسی سورت الاضحیٰ نے اللہ رب العز ت نے قسم کھا کر فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر نہ ناراض ہوئے اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔اور آپ پر اللہ پاک مسلسل اپنی نعمتوں کی بارش فرماتا ہے۔

حتی ٰ کہ آپ پر ہر ہر بات والی گھڑی میں بھی پہلے سے زیادہ انعام و کرام فرمائے جاتے ہیں ۔ اس سورت الاضحیٰ میں اللہ پاک نے آپ کو بشارت بھی دی۔ کہ آخرت میں آپ کو شفاعت کی اتنی بڑی دولت عطا فرمائی جائے گی ۔ کہ آپ راضی ہوجائیں گے۔

Leave a Comment