دانت درد کا قدرتی علاج

دانتوں کا درد ایک ایسا تکلیف دہ مسلئہ ہے کہ جس کی تکلیف پورے جسم کو بے چین کر کے رکھ دیتی ہے

یہاں بتائے گئےمندرجہ ذیل گھریلوٹوٹکوں یا طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتے ہیں

 روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں لیں، پھر اس کے بعد اس ٹکڑے کو بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں

بیکنگ سوڈا 

جب آپ کو لگے کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں بہت مدد فراہم کرے گا

بیکنگ سوڈا 

لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے

لونگ 

بہت سے لوگوں کو یہ جان کربہت حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا معاون ہے اس کا استعمال دیکھیں

ٹی بیگ 

ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں رکھیں، مگر خیال رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے۔

ٹی بیگ 

ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی

برف کا ٹکڑا 

اگر آپ کہ یہ معلومات اچھی لگی ہے تو اپنے دوستوں اور فیملی کو ضرور شیئر کریں۔مزید ایسی پوسٹس کیلئے ہماری ویب سائیٹ ضرور وزٹ کریں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ جزاک اللہ