اسلام

Ya Azizu Wazifa Benefits – Al Azizu Ka Wazifa

اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی کےبے انتہا فضائل ہیں جن کو پڑھنے سے انسان دنیا اور آخرت کی نعمتیں، بھلائیاں اور رحمتیں حاصل کر سکتا ہے ۔ اللہ رب العزت کے ان اسمائے مبارکہ کی احادیث نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں بے شمار فضیلتیں اور برکتیں بیان ہوئی ہیں ۔ اللہ رب العزت کے ان ناموں میں سے کسی نام کا بھی ورد آپ کی دنیا اور آخرت کو بہترین بنا دیتا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہر نام کا الگ وظیفہ، الگ معنی اور الگ فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے 99 صفاتی نام ہیں جن میں سے ایک اسم ” العزیز” بھی ہے ۔

Ya Azizu Wazifa Benefits

اَلْعَزِیْزُ کے معنی ہیں ۔ بزرگی، عزت، اور غلبہ والا۔
یہ بھی اللہ رب العزت کا نام اقدس ہے ۔
یہ مبارک وظیفہ نصرتِ الٰہی حاصل کرنے کے لیے انتہائی مجرب اور بہترین ہے ۔ یَا عَزِیْزُ کا وظیفہ کرنے کے فوائد و ثمرات یہ ہیں ۔

Read More: Dua Ki Qabooliyat – Kis Ki Dua Qabool Hoti Hai

Al Azizu Ka Wazifa

اس وظیفہ کو ہمیشہ عمر بھر کرنے والا کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔ اگر کوئی شخص 40 یوم تک مسلسل 40 مرتبہ اس وظیفے کو روزانہ کرے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اسے اپنی طرف سے مدد اور قوت عطا فرما دے گا ۔ جو کوئی اس اسم مبارک کو 7 دن مسلسل 1000 مرتبہ ہر روز پڑھے گا تو اس کے پڑھنے سے پڑھنے والے کا دشمن اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام و نامراد رہے گا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس اسم مبارک کو اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کریں ۔ اس کا ورد ہر روز قبلہ کی طرف منہ کر کے سو (100) بار کریں ۔ اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب منشاء 21 دن ، 21 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کر سکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو آپ اس وظیفہ کو ساری عمر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button