یا باسِطُ ،یافتَّاحُ ،یَاکَرِیمُ کا مجرب وظیفہ
اگر آپ زندگی کے کسی موڑ پر پھنس گئے ہیں یا آپ پریشانیوں کا شکار ہیں آپ کو نوکری نہیں مل رہی یا آپ کی نوکری خطرے میں ہے تو آپ نے پریشان نہیں ہونا کیونکہ یہ وظیفہ یا باسط یافتاح یا کریم کا ہے اس کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ اب آپ کی کوئی بھی مشکل آپ کے سر پر نہیں آئے گی آپ کے جتنی بھی بڑی مشکل ہے جتنی بھی بڑی پریشانی ہے غم ہے مصیبت ہے یا آنے والی مشکل پریشانی ہے کسی بھی قسم کی پریشانی ہو آپ نے پریشان نہیں ہونا اس عمل کو کرنا ہے۔رزق کی تنگی معاشی تنگی اور کاروبار کی تنگی کے لئے یہ وظیفہ بہت ہی لاجواب ہے اس کے علاوہ غیب کے خزانوں سے ضروریات کا پورا ہونا۔
ملازمت کے حصول کے لئے نوکری خطرے میں ہو تو اس کی حفاظت کے لئے پھنسی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے اگر کوئی عورت حاملہ ہے تو اس کی نارمل ڈلیوری کے لئے اگر کوئی بے اولاد ہے تو اولاد کے لئے کاروبار میں آسانی کے لئے جلد شادی یا شادی کے حوالے سے تمام مسائل کے لئے قید سے رہائی اور الجھی و مسائل میں گھری زندگی کے لئے اور جسمانی و روحانی بیماریوں کے لئے یہ وظیفہ بے مثال ہے ۔اس کے بہت سے فوائد ہیں جو گنوائے نہیں جاسکتے آپ بس یہ سمجھ لیجئے کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر آپ اگر کسی مشکل میں پھنس گئے ہیں اگر آپ کی کوئی حاجت ہے۔
تو آپ اس عمل کو کیجئے انشاء اللہ تعالیٰ سوفیصد گارنٹی کے ساتھ آپ اللہ کے حکم سے اور اس اسم گرامی کی برکت سے اس مسئلے سے نکل جائیں گے آپ کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرما لیں گے اور آپ کی تمام حاجات پوری ہو جائیں گی۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ وضو ہو یا نہ ہو آپ پاک ہو ں یا نہ ہوں بس اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے چلتے پھرتے روزانہ آپ نے یاباسطُ یا فتاحُ یا کریمُ ہزاروں کی تعداد میں پڑھنا ہے اگر تمام گھر والے پڑھیں گے تو بہت ہی زیادہ بہتر ہے بہت ہی زیادہ نفع ہوگا اگر نہیں پڑھ سکتے تو گھر میں کوئی ایک فرد روزانہ پڑھ لیا کرے۔آپ ادھر یہ پڑھتے جائیں گے اور اس کے کمالات آپ خود دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے آپ کے مسئلے یوں حل ہوں گے۔
یوں درست ہوں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے آپ کی الجھی ہوئی زندگی ایسے سلجھتی جائے گی کہ آپ اور آپ کے دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔ہر وہ کام جس کا حل بظاہر مشکل نظر آرہا ہو اس اسم پاک کی برکت سے آسانی سے حل ہوجاتا ہے ۔ بعد از نماز فجر دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھ کر ستر بار یا فتاح کا ورد کرے اس سے دل صاف و شفاف ہوجاتا ہے زنگ میل دور ہوجاتا ہے نوروصفائی قلب کے لئے از حد موزوں ہے ۔امام بونی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق یہ اسم سائلوں کے لئے مناسب ہے ۔ جو بھی فرد کثرت سے اس اسم کا ورد کرے اللہ تعالیٰ فتح و نصرت عطا فرمائے ۔اور جو شخص دو رکعت نماز اس ترکیب سے ادا کرے کہ قرات سے پہلے اور پیچھے تسبیح پڑھے اور رکوع سے کھڑے ہو کر بھی تسبیح پڑھے اور سجدے کے بعد بھی تسبیح پڑھے اور پہلی رکعت میں سورہ یس اور۔
دوسری رکعت میں تبارک الذی پڑھے پھر دعا کرے حاجت پوری ہوگی ۔اگر کوئی کسی مشکل کو سلجھانا چاہے تو بعد از عشاء ۱۷۰ مرتبہ اس اسم کو پڑھے ۔کسی شخص پر اگر کوئی ناگہانی مصیبت آن پڑی ہو یا کسی مصیبت کے آنے کا خوف ہو یا کوئی مہم درپیش ہو تو اسے چاہئے کہ جمعہ کی رات کو غسل کرکے پاک کپڑے پہنے اور اس کے بعد چار رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ افوض امری الی اللہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ الا الی اللہ تصیر الامور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ نصر من اللہ و فتح قریب اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ انا فتحنا لک فتحا مبینا اور سلام کے بعد اسی طرح بیٹھے اور ۱۰۰ مرتبہ پڑھے غفرانک ربنا والیک المصیر پھر سجدے میں جا کر سو مرتبہ پڑھے استغفراللہ واتوب الیہ عاملین کاملین کا تجربہ ہے کہ سجدے سے سراٹھانے سے قبل حاجت پوری ہوجاتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین