10 محرم والے دن گھر والوں کے کھانے میں وسعت کیجیے

admin

youm e ashura 10 muharram ka amal

عاشُورا (10 مُحَرَّمُ الْحَرَام) کے دن گھر والوں کے کھانے پکانے میں وسعت کیجئے:

احادیثِ مبارَکہ میں بہت سے ایسے عمل بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل کرنے کی بَرَکت سے رِزق میں برکت ہوتی ہے ہمیں بھی چاہئے کہ ایسے اعمال اپنا کر رزق میں برکت کے حق دار بنیں، چنانچہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلَّم نے فرمایا: جس نے عاشُورا (10 محرم )کے روز اپنے گھر میں رِزق کی وسعت کی تو اللّٰہ تعالٰی اُس پر سارا سال فراخی رزق فرمائے گا۔(معجم اوسط،ج 6،ص432، حدیث:9302)

حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ارشاد فرماتے ہیں: بال بچّوں کے لئے دس(10) محرم کو خوب اچّھے اچّھے کھانے پکائیے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سال بھر تک گھر میں رزق کی برکت رہے گی، بہتر یہ ہے کہ حلیم پکا کر حضرت شہیدِ کربلا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی فاتحہ کرے یہ بہت مُجَرَّب (آزمایا ہوا) عمل ہے، دسویں محرم کو غسل کرے تو تمام سال اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام بیماریوں سے اَمْان میں رہے گا کیونکہ اس دن آبِ زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔(اسلامی زندگی، ص131)

عاشورا کے دن اِثْمِد سرمہ لگائیے:
سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلَّم نے فرمایا: جو شخص یومِ عاشورا کو اِثْمِد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اسکی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔(شعب الایمان،ج3،ص367،حدیث:3797)

Leave a Comment