یوم عاشورہ کے نوافل، روزہ اور دعائے عاشورہ

admin

youm e ashura ka wazifa

نوافل:
1۔عاشورہ (دس محرم الحرام یعنی نو محرم الحرام کا دن گذر جانے کے بعد جو رات آئے) کی شب بعد نمازِ عشاء چار رکعت نماز دو دو کی نیت سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد آیت الکرسی تین مرتبہ، سورۃ الاخلاص دس مرتبہ پڑھیں اور بعد سلام سورۃ الاخلاص 100 مرتبہ پڑھ کر اپنےگناہوں کی توبہ کریں۔ انشاء اللہ عزوجل اللہ تعالٰی اپنی رحمتِ کاملہ سے اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما دے گا۔ (جنتی زیور۔ ص 157)

2۔شبِ عاشورہ بعد نمازِ عشاء آٹھ رکعت نماز نفل دو دو کی نیت سے اس طرح پڑھیں، ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلاص 25 مرتبہ پڑھنی ہے۔ سلام کے بعد درودِ پاک ستر مرتبہ اور استغفار ستر بار پڑھ کر دعائے مغفرت کریں ۔ اللہ عزوجل اس نماز کو پڑھنے والوں کی قبر کو روشن کرے گا اور عذابِ قبر سے محفوظ رکھے گا۔
روزہ:
نبیِ رحمت ، شفیعِ امت ، شہنشاہِ نبوت ، تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا۔ یومِ عاشورہ کا روزہ رکھو اور اس میں یہودیوں کی مخالفت کیا کرو۔اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو یعنی 9 اور 10 محرم یا 10 اور 11 محرم الحرام کا روزہ ضرور رکھا جائے۔ (مسند امام احمد رضا۔ جلد نمبر1۔ ص 518۔ حدیث 2154)

حضرتِ سیدُنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عاشورہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا یہ پچھلےایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے ۔(مسلم)

دس محرم الحرام کے دن کو کسی بھی وقت باوضو ہو کر ستر مرتبہ یہ دعا پرھنا۔ (حَسبِیَ اللہُ وَ نِعمَ الوَکِیل) یہ گناہوں کی مغفرت کے لیے افضل ہے۔

دعائے عاشورہ:
جو شخص عاشورہ محرم کو طلوعِ آفتاب سے لے کر غروبِ آفتاب تک اس دُعا کو پڑھ لے گا یا کسی سے پڑھوا کر سُن لے گاتو اس آنے والےسال میں اس کی موت نہیں آئے گی اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ اگر اس سال اس کی موت لکھی ہو گی تو اسے یہ دعا پڑھنے کی توفیق ہی نہیں ملے گی۔ (مجموعہ وظائف باب محرم کے فضائل)

Leave a Comment