دل کی دھڑکن تیز ہو یا دل کو مضبوط بنانا ہو تو آج ہی سے خالص عرق گلاب استعمال کرنا شروع کریں

admin

دل کو مضبوط کرنے کا طریقہ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا

عرقِ گلاب بڑا سستا سا مل جاتا ہے اور ہر ایک کی پہنچ میں بھی ہے۔ اصلی عرقِ گلاب کی پہچان یہ ہے کہ اس کی بوتل جب کھولیں گے تو اس میں سے خوشبو نہیں ائے گی، جب ناک کے قریب لے کر جائیں گے تو اس کی خوشبو محسوس ہوگی۔ نقلی میں گلاب کا ایسنس ڈالا ہوتا ہے جس کی وجہ سے بوتل کھولتے ہی خوشبو آ جاتی ہے۔ اس لئے اگر ان بتائے گئے نسخوں سے فائدہ اٹھانا ہے تو پہلے اصلی عرقِ گلاب لیجیے۔

1۔ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا :
اگر کسی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے یا جسم میں خون کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے بھی دل کی دھڑکن زرا سے چلنے پھرنے سے تیز ہو جاتی ہے تو اس کے لئے یہ نسخہ ہے۔
کشمش ۔۔۔۔8 سے 10عدد
عرقِ گلاب۔۔۔ ایک تہائی کپ
پانی ۔۔۔۔۔۔تین چوتھائی کپ
جس کو بھی تیز دھڑکن کی بیماری ہے اس کے لئے یہ علاج بہتر ہے کہ صبح نہار منہ کشمش کھائیں اس کے اوپر سے ایک تہائی کپ عرقِ گلاب میں اس عرق گلاب سے تین گنا بڑھا کر پانی لے لیں اور اس میں ملا لیں، یعنی ایک حصہ عرقِ گلاب اور تین حصہ پانی ملا کر اس کو کشمش کے اوپر پی لیں۔ 10 سے 15 دن میں آپ کی یہ تکلیف بالکل ختم ہوجائے گی۔

2۔ دل کو مضبوط کرنے کا طریقہ:
جن لوگوں کو دل کی تکلیف ہوتی ہو، یا ان کی انجیوگرافی یا انجیوپلاسٹی ہوچکی ہو یا بائی پاس ہو چکا ہو ان کے لئے یہ نسخہ اہم ہے۔ یا اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی ہے لیکن وہ اپنے دل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تویہ نسخہ ضرور آزمائیں۔
عرقِ گلاب۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
روزانہ ایک چوتھائی کپ عرقِ گلاب کا پی لیں چاہیں تو اس میں پانی ملا لیں چاہیں تو ایسے ہی پی لیں۔ یہ مقوی قلب ہے اور دل کو طاقت دیتا ہے۔

Leave a Comment