ہینگ کا استعمال پیٹ درد، کان درد اور دانت کے درد میں

admin

Updated on:

ہینگ

ہینگ ہمارے دیسی کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام خوشبودار مصالحہ ہے۔ ہندوستان میں اس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہمارے یہاں اب اس کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے۔ ہینگ صحت کا خزانہ ہے، اس میں بے انتہا خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ پیٹ کے امراض میں انتہائی مفید ہے۔ شیرخوار بچوں کو بھی گیس یا پیٹ کے درد میں ہینگ سے مالش کی جاتی ہے۔ یہ اور بھی کئی امراض کے علاج میں فائدہ مند ہے۔

پیٹ کا درد

پہلے زمانے میں ہمارے بڑے بوڑھے ہینگ کا استعمال کھانوں میں بھی کرتے تھے اور مختلف امراض میں بھی اس کا استعمال کرتے تھے۔ خاص کر پیٹ کے درد یا بچوں کو گیس وغیرہ میں بچوں کے پیٹ پر ہینگ کی مالش کی جاتی تھی۔ اگر معدے کے درد یا گیس میں تھوڑی سی ہینگ کسی بھی تیل میں ملا کر یا خالی ہینگ بھی ناف پر ملی جائے تو اس سے درد سے فوری نجات حاصل ہو سکتی ہے۔

کان کے درد سے نجات

اگر کسی کے کان میں درد ہو اور کوئی دوا میسر نہ ہو تو اس کا ایک آسان نسخہ ہے کہ ایک گرام ہینگ، ایک چٹکی نمک ،لہسن کے دو جوے کو زرا سے سرسوں کے تیل کے ساتھ پکا لیں اور پھر چھان کر اس تیل کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں تو فوری طور پر کان کے درد سے نجات حاصل ہو گی۔

پرانی سے پرانی کھانسی ختم کرے

کچھ لوگوں کو سارا سال کھانسی رہتی ہے، کچھ کو الرجی کا مسئلہ ہوتا ہے۔ لیکن کسی بھی قسم کی کھانسی ہو ہینگ ان سب میں کام آتی ہے۔ ہینگ کو دیسی گھی کے ساتھ ملا کر اس میں کالی مرچ، نمک شامل کر کے باریک پیس لیں اور ایک چٹکی میں ایک چمچ شہد ملا کر دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔ پرانی سے پرانی کھانسی ختم ہو جائے گی۔

دانت کا درد، مسوڑھوں کی تکلیف

دانت کا درد بہت تکلیف دیتا ہے ، اس کی وجہ سے نہ کچھ کھایا پیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی پل سکون ملتا ہے ۔ اگر ایسی صورتحال ہو کہ درد ہو اور گھر میں کوئی دوا نہ ہو تو اس کے لئے ہینگ کو پانی میں اُبالیں اور پھر اس پانی سے کلی کریں اس سے دانت کا درد اور مسوڑھوں کی سوجن ختم ہو گی۔ اسی طرح اگر دانت میں خلا ہو یا کیڑا لگا ہو تو ہینگ کو دانت کے خلا میں بھر دینے سے دانت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں اور دانت کے درد میں سکون ملتا ہے۔

Leave a Comment