سورہ رحمٰن کا خصوصی وظیفہ قرض کی ادائیگی اور مالی پریشانیوں کیلئے

admin

سورہ رحمٰن

سورہ رحمٰن کا خصوصی وظیفہ بے شک دین ودنیا کی کامیابی، اتباع شریعت میں ہے۔ ایمان اور عمل صالح پر مضبوطی سے جمے رہیں اور تقدیر کے فیصلے پر راضی رہیں اور جائز تدبیر اپنائیں، اور اللہ تعالیٰ سے کامیابی کی دعا مانگیں، صبح اور شام سات مرتبہ یہ وظیفہ کر لیا کریں: حَسْبِیَ اللَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ھُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ

حضرت ابو دَرداء رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح اور شام سات مرتبہ حَسْبِیَ اللٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ سچے دل سےکہے یعنی فضیلت کے یقین کے ساتھ کہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی( دنیا اور آخرت کے )تمام غموں سے حفاظت فرمائے گا۔

دعا رد نہ ہونے کے دو خاص وقت

مجھے اللہ تعالیٰ ہی کافی ہے،اس کے سواکوئی معبود نہیں ہے۔ اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔دنیا میں عام طور پر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتا ہے لیکن اس کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے ، سورہ رحمٰن کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہو گی بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل جائے گی۔

رزق کی فراخی

رزق کی فراخی کے لئے روزانہ نماز عشاءکے بعد تین مرتبہ سورہ رحمٰن پڑھیں۔ اول اور آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنا لیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی بھی رزق میں کمی واقع نہ ہو گی۔

مہندی لگائیں اور بالوں کے تمام مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں

غربت، تنگدستی

غربت، تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاء پڑھ کر جائے نماز پر بیٹھے کر اور اول اور آخر گیارہ بار درود پاک پڑھے۔ درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمٰن پڑھنی ہے۔ پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور کسی سے بھی بات چیت نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہا انعام اور اکرام ہوجائے گا

دکان پر گاہکوں کا رش

باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمٰن پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کریں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان بہت چلے گی۔

کسی بھی مقصد یا حاجت کے لیے آپ سورة کوثر کو تین دن اس طرح پڑھیں

قرض کی ادائیگی

جس کسی پر بہت زیادہ قرض ہو اور وہ قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے پھر 11 بار سورہ رحمٰن پڑھے۔پڑھنے کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہوجائے گا اور پریشانی ختم ہو جائے گی۔

دکان میں خیر و برکت

دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے روزانہ دوکان کھولنے کے بعد باوضو حالت میں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر دو بار سورہ رحمٰن کا ورد کریں، اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور دوکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دکان میں خیر اور برکت پیدا ہو گی۔

غربت و افلاس کے خاتمہ کے لئے سورہ رحمٰن کا پڑھنا انتہائی مفید ہے، جو شخص غربت اور افلاس کا شکار ہو، اسے چاہیے کہ روزانہ فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ رحمٰن پڑھے۔ پردہ غیب سے ایسا سامان پیدا ہو گا کہ اس کی مالی پریشانی، خوشحالی میں تبدیل ہو جائے گی۔ گھر کے حالات بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔ مال اور دولت کی ریل پیل ہوجائے گی، لیکن اس مقصد کے لئے بلاناغہ سورہ رحمٰن کا ورد کرنا ہے۔

Leave a Comment