شریفہ پھل بہت ساری بیماریوں سے نجات کا ذریعہ

admin

Updated on:

شریفہ

شریفہ گرم آب وہوا کا پھل ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اس کا آبائی علاقہ ویسٹ انڈیز ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت انتہائی کم ہوتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سندھ میں کاشت کیا جاتا ہے۔

پھلوں کے شوقین افراد اپنے باغیچے میں بھی اس پھل کو کاشت کر لیتے۔اس کی فصل سال میں دو بار ہوتی ہے۔مارچ کے مہینے میں اس پر پھول کھلتے ہیں، جبکہ جولائی میں پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہوتا ہے۔

شریفہ سے ہمارے جسمانی مسائل کا علاج

شریفے کی پتیوں کا جوشاندہ پینے سے معدے کے زخم اور رسولی دور ہوجاتی ہے۔
اس کی پتیوں کا پیسٹ سر پر لگانے سے جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔
اس کے درخت کی چھال دست دور کرنے میں مددگار ہے۔
شریفے کی جڑ ریڑھ کی ہڈی، پیچش، مالیخولیا کی تکلیف ختم کرتی ہے۔
شریفے میں چکنائی کم ہوتی ہے، البتہ نشاستہ اور لحمیات زیادہ ہوتے ہیں۔اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، فولاد، پوٹاشیم،میگنیرئیم بھی پائے جاتے ہیں۔وٹامن اے بینائی بہتر بناتی ہے۔

وٹامن سی ہڈیوں کی خشکی روکنے میں مدد کرتی ہے۔
پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری کو ختم کرتا ہے۔
میگنیرئیم ورم اور جوڑوں کے درد سے نجات میں مددگار ہے۔

Leave a Comment