ناریل کے تیل کے فوائد ناریل کا تیل اور بالوں کے مسائل

admin

ناریل کے تیل کے فوائد

بالوں کے مسائل کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال:

٭ خُشک بالوں کے لئے:
خُشک بالوں میں پروٹین کی کمی سب سے زیادہ ہوتی ہے جس کا سستا اور آسان علاج یہی ہے کہ آپ ہفتے میں دو بار ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی زردی مکس کرکے بالوں میں لگائیں، ساتھ ہی اس میں دہی بھی مکس کر لیا کریں، اس ٹپ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ بالوں میں کنڈیشنگ بھی ہو جائے گی اور بال بھی مضبوط ہو جاتے ہیں۔

٭ آئلی بالوں کے لئے:
کچھ لوگوں کے بال بہت آئلی ہوتے ہیں جو شیمپو کرنے کے بعد بھی بے ائلی اور روکھے سے محسوس ہوتے ہیں جس کے لئے آپ زیادہ شیمپو استعمال کریں گے تو بال خراب ہو جاتے ہیں، اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی سفیدی کو مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور جب بالوں کو تو دھوئیں شیمپو میں ایک چمچ نمک شامل کرلیں یہ ٹپ آئلی بالوں والے حضرات کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

٭ گرتے بال:
گرتے بالوں کے مسائل تو اکثر لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں مگر ناریل کے تیل میں موجود فیٹس آپ کے گرتے بالوں کو مضبوط کرنے میں سب سے زیادہ مدد دیتے ہیں اس کے لئے روزانہ رات کو ناریل کے تیل میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کرکے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور صبح کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ اس سے بال مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ دو شاخہ بال:
جن لوگوں کے دو شاخہ بال ہیں یا دو منہ کے بال ہیں ان لوگوں کو چاہیئے کہ وہ بالوں میں صرف ناریل کا تیل لگائیں۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں زیتون کا تیل مکس کرکے لگائیں اس سے بالوں کی شاخیں ختم ہو جاتی ہیں اور یہ سیدھے بھی ہو جائیں گے۔

٭ خُشکی:
بالوں میں خُشکی کا علاج تو ہر طرح سے کرلیتے ہیں بس اس بار ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک چمچ دہی کا پاؤڈر اور ایک چمچ میتھی دانے کا پاوڈر مکس کریں اور بالوں میں لگا لیں، اس ٹپ کو ہفتے میں تین مرتبہ دہرائیں، یہ نہ صرف آپ کے بالوں کی خشکی کو دور کرے گا بلکہ بالوں کی جڑوں کو بھی مظبوط رکھے گا جس سے مزید خُشکی بھی نہیں ہوگی اور نہ ہی بال ٹوٹیں گے۔

ناریل ہیئر ماسک:
٭ ناریل کا ہیئر ماسک بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ پسی ہوئی کلونجی، ایک چمچ آلو کا رس، ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔

Leave a Comment