یہ تسبیح 15شعبان کی رات شب برات3بار اور ساتھ 2نوافل پڑھیں

admin

15 shaban shab e barat ka wazifa

تقدیر الٰہی کو دعا کے سوا کوئی اور چیز نہیں ٹال سکتی۔دعا کی فضیلت، اہمیت اور مشروعیت وترغیب کے بارے میں سب سے پہلے ہم اللہ رب العزت کی مقدس کتاب میں وارد ہونے والی آیات کریمہ کا ذکر کریں گے ۔پھراس سلسلہ میں سنت مطہرہ سے صحیح احادیث بیان کریں گے اوربعد میں اس تعلق سے چند ضعیف روایات کا ذکر

کریں گے تاکہ قارئین کرام صحیح چیز کو اختیار کرسکیں اور غیر صحیح سے اجتناب اُن کے لیے آسان رہے۔ دعا کی فضیلت و ترغیب میںوارد آیات کریمہ: میں اپنے بندوں سے بے حدقریب ہوں: جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں توکہہ دیجیے میں قریب ہی ہوں،ہر پکارنے والے کی پکار کو قبول کرتا ہوں۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم اللہ رب العزت سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: آدم کے بیٹے! جب تک تو مجھ سے دعاکرتا رہے گا اور مجھ سے امید رکھے گا ، میں تمہیں معاف کرتا رہوں گا چاہے تم سے کچھ بھی سر زد ہوتا رہے۔ابن آدم ! مجھے اس امر کی کوئی پروانہیں کہ اگر تمہارے گ نا ہ آسمان کی بلندیوں تک بھی پہنچ جائیں۔ پھرتم مجھ سے بخشش طلب کرو تو میں تمہیں بخش دوں گااور مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔ ابن آدم !اگر تو گ نا ہوں سے پوری زمین بھر کر لے آئے لیکن تمہارے دامن پر میرے ساتھ شرک کا داغ نہ ہو تو میں اتنی ہی مغفرت لے کر آؤں گا اور تمہیں معاف کردوں گا۔ تم سب میرے محتاج ہو، میری بادشاہت بلا حدود ہے: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے

میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی کھلاؤں، پس تم سب مجھ ہی سے کھانا مانگوتاکہ میں تمہیں کھلاؤں۔ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی پہنا دوں، سو تم مجھ ہی سے لباس طلب کرو تاکہ میں تمہیں پہنا دوں ۔ اے میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور پچھلے ، تمہارے جن اور انسان سب ایک ہی میدان میں جمع ہو جائیں اور سب مل کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر سوال کرنے والے کو اس کی طلب کے مطابق عطا کردوں تو میرے خزانے میں سے اتنی بھی کمی نہیں ہو گی جتنی ایک سوئی کو سمندر میں ڈبونے سے اس کے پانی میں کمی ہوتی ہے۔آج کا وظیفہ 15شعبان کی رات شب برات جوقریب ہے ۔ آپ نے سب پہلے تین بار سبحان اللہ وبحمد ہ سبحان اللہ العظیم کی تین بار تسبیح پڑھنی ہے پھر اس کے بعد دو رکعت نوافل کی نیت کرنی ہے اس کے بعد پہلی رکعت کے اند رثناء کے بعد سورۃ فاتحہ شریف اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ کوثر پڑھنی ہے دوسری رکعت کے اندر سورۃ فاتحہ شریف کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے یہ دو رکعت نماز نوافل پورے کرنے ہیں اور نوافل سے پہلے جو آپ کی نیک خواہشات حاجات ہیں ان کو ذہن میں رکھ کر نوافل کی نیت کرنی ہے یہ عمل آپ نے اس رات کو لازمی کرنے ہیں ۔

Leave a Comment